اسلام آباد کو صاف ستھرا، خوبصورت شہر بنانا اور اس کی تعمیر و مرمت ترجیحی بنیادوں پر کی جائے
Posted on January 11, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد: اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں اور مراکز میں ضروری تعمیر و مرمت، خوبصورتی، صفائی اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کے کام کا مرحلہ وار آغاز شروع کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد کو صاف ستھرا، خوبصورت شہر بنانا اور اس کی تعمیر و مرمت ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔
چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے ان خیالات کے اظہار اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے ممبر انجنئرنگ اور انوائرمنٹ ثناء اللہ امان کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ وہ اپنے عملے پر مشتمل مشترکہ ٹیم بنائیں جو ابتدائی طور پر اسلام آباد کے جی اور ایف سیریز کے سیکٹروں کے مراکز میں ایسی ضروری تعمیر و مرمت کے متعلق نشاندہی کرے گے تاکہ ان کی اپ گریڈیشن اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اس سروے کی روشنی میں اسلام آباد میں سول ورکس، لینڈ سکیپنگ اور خوبصورتی کیلئے ایک مکمل اور جامع منصوبہ بنایا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com