امریکا سب سے زیادہ امداد پختونخوا کو دے رہا ہے، امریکی سفیر

Richard Olson

Richard Olson

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد اللہ شنواری کے درمیان امریکی امداد سے صوبے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں نجی شعبے کی شمولیت اور روابط کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے اور خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر زاہد اللہ شنواری نے امریکی سفیر پر زور دیا ہے کہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ سمیت 300 سے 400 میگاواٹ تک ایک بڑا ہائیڈرل پاور پروجیکٹ قائم کرے جس سے صوبے میں بڑی تعداد میں نئی صنعتی بستیاں قائم ہوں گی اور 2 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

خیبرپختونخوا چیمبر کے صدر زاہد اللہ شنواری کی سربراہی میں سینئر نائب صدر محمد شفیق نے پشاور میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا سب سے زیادہ امداد خیبر پختونخوا کو دے رہا ہے، صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلیے کردار ادا کر رہے ہیں۔