امریکہ: افغانستان میں قیدیوں کی رہائی پر تحفظات ہیں

Jay Carney

Jay Carney

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تمام ایسے قیدیوں کی رہائی پر تشویش ہے جو امریکی فوج کی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

شام کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شام کے اعتدال پسند باغیوں کی امداد دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔