یوکرائن (جیوڈیسک) یوکرائن میں انقلابی لیڈر لینن کا مجسمہ گرانے والے تین افراد کو عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔
دارالحکومت کیو میں پولیس اور سیکڑوں شہریوں کے درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ جب عدالت نے لینن کا مجسمہ تباہ کرنے والے تین افراد کو چھ سال قید سزا سنائی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔
مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کرنے کی کوشش کی۔ عدالت میں گھسنے کی کوشش کرنے پر پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔