اسلام آباد: سرچ آپریشن میں 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر وفاقی اور راولپنڈی پولیس نے سوہان اور نیو شکریال میں مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

سرچ آپریشن میں 400 پولیس اہل کار اور 50 کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔ سرچ آپریشن ایس پی سٹی مستنصر فیروز کی قیادت میں کیا جا رہا ہے۔