کراچی (جیوڈیسک) پیر آباد میں پولیس نے آپریشن کے دوران 2 مفرور ملزموں سمیت 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈالمیا کے علاقے شانتی نگر میں بھی پولیس نے آپریشن کیا۔
اورنگی ٹاون کے علاقے پیر آباد میں مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا، ایس پی اورنگی کے مطابق کارروائی کے دوران 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ان میں 2 مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ایس پی گلشن اقبال نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈالمیا کے علاقے شانتی نگر میں ناکا بندی کر کے آپریشن کیا گیا ہے۔ تا ہم آپریشن کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ڈالمیا میں بھی پولیس نے آپریشن کیا ہے۔