تھرکول سے 1 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، ڈاکٹر مفتاح

Dr Miftah

Dr Miftah

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تھر میں موجود 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر سے آئندہ 200 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

وائی ای ایم اے گروپ کے جنرل منیجر چین جانگ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گڈانی پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ عمران افضل چیمہ اور پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔