پاکستانی مال بردار طیارہ ترکی میں اتار لیا گیا ،تلاشی کے بعد کلیئر

Turkish

Turkish

انقرہ (جیوڈیسک) کرغیزستان سے شام جانے والے پاکستانی مال بردار طیارے کو ترکی میں اتار لیا گیا، حکام نے تلاشی کے بعد طیارے کو کلیئر کر دیا۔

ترکی کی فضائی حدود سے گزرنے والے پاکستانی کمپنی کے کارگو طیارے کو انقرہ کے ائر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے نے کرغزستان کے شہر بشکیک سے اڑان بھری تھی۔ ترک حکام نے طیارے کی تلاشی کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طیارے میں کمبل ہیں جو چینی کمپنی نے شام میں ریڈ کراس کے لیے بھیجے ہیں۔ ترک حکام کی جانب سے کلیئرنس کے بعد طیارہ آج دمشق روانہ ہوجائے گا۔