گجرات کی خبریں 12/1/2014

گجرات پریس کلب میں جمعیت علماء اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہو گا
گجرات (جی پی آئی) آج گجرات پریس کلب میں جمعیت علماء اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہو گا ، جس کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل طاہر محمود اشرفی کرینگے، جبکہ مہمان خصوصی مولانا زاہد قاسمی ہونگے ، اس سیمینار میں ممتاز شخصیات علمائے کرام کی شرکت متوقع ہے۔
—————————-
———————
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں منعقدہ مرکزی جلوس میں بھرپور شرکت کی جائیگی
گجرات (جی پی آئی) سنی تحریک ضلع گجرات کے صدر صاحبزادہ پیر سید مبشر حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شکریلہ شریف نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں منعقدہ مرکزی جلوس میں بھرپور شرکت کی جائیگی، اور سنی تحریک کے تمام کارکن صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی سربراہی میں شریک ہونگے ، انہوں نے کہا کہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت کی خدمات قابل تحسین ہیں ، صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی بزرگوں کے مشن کو لیکر آگے چل رہے ہیں ، اور ہم پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی اور ان کے بزرگوں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور ان کی قیادت میں ضلع گجرات میں اہلسنت والجماعت ترقی کر رہی ہے۔
—————————-
———————
پیر سید مبشر حسین شاہ چشتی نے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سے ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ شکریلہ شریف پیر سید مبشر حسین شاہ چشتی نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سے آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً اہلسنت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالہ سے تجاویز پر بحث کی گئی ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے سنی تحریک کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ جماعت اہلسنت ہمیشہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
—————————-
———————
پاک سنی ویلفیئر سوسائٹی گجرات
گجرات (جی پی آئی) پاک سنی ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے صدر صاحبزادہ فاروق نقشبندی نے کہا کہ ہے کہ بارہ ربیع الائول کو مدنی پراپرٹی سنٹر سرگودھا روڈ گجرات پر سرگودھا روڈ گجرات کی تمام تنظیموں کے جلوس اکٹھے ہونگے جو جلوس کی شکل میں آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پہنچیں گے اور مرکزی جلوس میں شمولیت کی جائیگی، اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، صاحبزادہ فاروق نقشبندی نے کہا کہ چوہدری سعید کمبوہ، لال، سجاد گجر، عامر گجر ، شیخ محمد حنیف ، مرزا اکبر اور صاحبزادہ نوید احمد جاوید کی سربراہی میں جلوس روانہ ہو گا ، تمام محب وطن جلوس میں شرکت کریں۔
—————————-
———————
چوہدری آصف نذیر تارڑ یونین کونسل 2 سے عوام کے متفقہ امیدوار اور وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرینگے
گجرات (جی پی آئی) چوہدری آصف نذیر تارڑ یونین کونسل 2 سے عوام کے متفقہ امیدوار اور وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرینگے ان خیالات کا اظہار چوہدری وقاص چیمہ، چوہدری عمران تارڑ ، عمر چیمہ ، فلک شیر ، یاسر وریاء ، عندلیب بٹ ، اسلم کمبوہ ، عدیل کمبوہ و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام چوہدری آصف نذیر تارڑ کی کامیابی کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کرینگے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور یہ آئندہ بھی بھرپور طریقہ سے کام کرینگے ، علاقہ کی عوام ان کے ساتھ ہے ، اور چوہدری آصف تارڑ یوسی 2وارڈ نمبر 6کے مضبوط ترین امیدوار ہیں ، ہم ان کی سربراہی میں علاقہ کے مسائل حل کرینگے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔
—————————-
———————
نوابزادہ طاہر الملک کے والد چوہدری رائوف الملک رضائے الٰہی سے وفات پا گئے
گجرات (جی پی آئی) ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ خاندان کے سربراہ نوابزادہ مظہر علی خان ،سابق ایم پی اے و سابق چیئرمین ضلع کونسل نوابزادہ مظفر علی خان ، سابق ایم این اے نوابزادہ غضنفر علی گل کے چچا زاد بھائی سابق اپوزیشن لیڈر ضلعی اسمبلی گجرات نوابزادہ طاہر الملک کے والد چوہدری رائوف الملک رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، مرحوم کی نماز جنازہ آج دن ایک بجے کوٹھی نواب صاحب میں ادا کی جائے گی ، تمام دوست احباب سے نماز جنازہ میں شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
—————————-
———————
بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ، ممتاز ماہر قانون چوہدری رخسار احمد ایڈووکیٹ صدر ، کاشف عمران سیکرٹری ، سیدہ ساجدہ ثمرین ایڈووکیٹ نائب صدر جبکہ عنصر ملک ایڈووکیٹ جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ، جبکہ کھاریاں بار انتخابات میں چوہدری عارف ایڈووکیٹ صدراور چوہدری جعفر ایڈووکیٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ، بار کے انتخابات کے موقع پر کھاریاں اور گجرات کے وکلاء نے اپنے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ، اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
—————————-
———————
چوہدری طارق سرمد ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں نو منتخب صدر گجرات بار چوہدری رخسار ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران کو مبارک باد پیش کی
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر قانون چوہدری طارق سرمد ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں نو منتخب صدر گجرات بار چوہدری رخسار ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دینگے ، اور وکلاء کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں کام کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی اور صاحبزادہ فاروق نقشبندی نے چیف ایڈیٹر GPIڈاکٹر رزاق احمد غفاری کو گجرات پریس کلب کا سیکرٹری انفارمیشن ہونے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کرینگے۔
—————————-
———————
ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز تاجر راہنما طارق سلامت صراف نے کیا وہ گزشتہ روز عیادت کیلئے ان کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
—————————-
———————
محکمہ جات کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے ماہ محرم الحرام اور صفر المظفر نہیں امن و امان قائم رکھنے میں خصوصی تعاون کیا
گجرات (جی پی آئی) محکمہ جات کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے ماہ محرم الحرام اور صفر المظفر نہیں امن و امان قائم رکھنے میں خصوصی تعاون کیا ، انجمن تاجران ، پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا نے بھی ہم سے بھرپور تعاون کیا ، انہوں نے کہا کہ اس کا اجر تو اللہ پاک کی ذات ہے جو دے گی اس موقع پر تلاوت کلام کی سعادت ممبر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری افضل اور نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت قائم مقام DPOغلام مصطفی گیلانی نے حاصل کی ، جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے ، اس موقع پر ممبران حسینیہ ٹرسٹ جواد حسین جعفری ، میر فدا حسین ، مظہر زیدی ، اور صدر شیعہ علماء کونسل ممبر حسینیہ ٹرسٹ سید الطاف کاظمی نے شرکت کی۔
—————————-
———————
سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں واضع کمی سے عوام کو بھر پور ریلیف ملا ہے
گجرات(جی پی آئی)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ صوبے میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کے موثر ترین اقدامات اور پرائس میکنزم پر سختی سے عملدارآمد سے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں واضع کمی سے عوام کو بھر پور ریلیف ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس گجرات میں پرائس کنٹرول کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس اور مسلم بازار اور ماڈل بازار کے دورہ کے موقع پر خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری انڈسٹریز عرفان علی، ایڈیشنل آئی جی پولیس رائے محمد الطاف، ڈی سی او آصف بلا ل لودھی، ارکان اسمبلی میاں طارق محمود، حاجی عمران ظفر، میجر (ر) معین نواز، میاں محمد طارق، چوہدری محمد اشرف دیونہ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، صدر مرکزی انجمن تاجراں جاوید بٹ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، سماجی کارکن خادم علی خادم، منور حسین کھوکھراور دیگر افسران اور عوامی نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بلا ل یاسین نے مسلم بازار اور ماڈل بازار کے دورہ کے موقع پر خریداری کے لئے آنیوالے مرد و خواتین سے اشیائے ضروریہ کے نرخوں اور ان پر کنٹرول کے لئے حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات بارے دریافت کیا۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ پہلی بار حکومت نے اشیاء ضروریہ ، سبزی اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لئے باقاعدہ پر ائس میکنزم متعارف کرایا ہے جس پر سختی سے عملدارآمد یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ان اشیاء کی قیمتوں میں واضع کمی ہوئی ہے جس کا فائدہ عام آدمی کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں قائم سستے بازاروں اور ماڈل بازاروں سے بھی عوام کو ریلیف ملا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان بازاروں میں خریداری کے لئے آنیوالوں کو معیاری اشیا کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ضلع گجرات میں پر ائس کنٹرول میکنزم پر کامیابی سے عملدرآمد پر ڈی سی او آصف بلا ل لو دھی اور انکی ٹیم کو زبر دست سراہا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ تمام ضلع کی تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے اور ہر سبزی اور پھل کے باقاعدہ نرخ کارڈ جاری کئے جاتے ہیں اس کے ساتھ دیگر اشیاء کی ریٹ لسیٹں جاری کی جاری ہیں اور ان نر خو ں پر عملدارآمد یقینی بنایا جا تا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں 21پرائس مجسٹریٹس نے گراںفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ابتک 1543چھاپے مارے ہیں اور گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 20لاکھ، 18ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا جبکہ گرا ں فروشوں کے خلاف 55مقدمات درج کر ادیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی میں ضلع گجرات کا صوبے میں نواں نمبر ہے۔ انہوںنے بتایا کہ عوام کو سستے داموں اشیائے خورد نوش کی فراہمی کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ تینوں تحصیلوں میں سستے بازار قائم کئے گئے ہیں جہاں سبزیاں، پھل، گوشت اور دیگر اشیاء سستے داموں فراہم کی جاتی ہیں۔
—————————-
———————
اہل فیروز آباد کے نمائندہ وفد نے رہنماء مسلم لیگ جاوید بٹ کی قیادت میں DCO آصف بلال لودھی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی ) محلہ فیروز آباد میں سیوریج بند ہونے کی وجہ سے اہل فیروز آباد کے نمائندہ وفد نے رہنماء مسلم لیگ جاوید بٹ کی قیادت میں DCO آصف بلال لودھی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی دیگر وفد میں لالہ ماجد، ولایت حسین بٹ بھی شامل تھے اہل علاقہ نے کہا کہ چھ ماہ سے محلے میں گندہ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے نماز پڑھنے کیلئے نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں ۔ اور طالب علموں کو سکول جانے کیلئے بہت مشکلات ہیں اہل عملہ کا جینا محال ہوا ہے ۔ ہماری آپ سے درخواست ہے کہ پانی کو جلد از جلد نکالا جائے ڈی سی او آصف بلال لودھی نے ٹی ایم او خرم ترہنگی کو کہا کہ محلہ فیروز آباد کا سیوریج جلد از جلد کھو لا جائے اور اہل علاقہ کی مشکلات کو ختم کیا جائے ۔ خرم ترہنگی نے کہا کہ ایک دو دن میں مسائل حل کرائیں گے۔
—————————-
———————
چوہدری مصطفی گورائیہ ،پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے راہنما چوہدری مصطفی گورائیہ نے مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات
گجرات (جی پی آئی) آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں اپنی سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر جانیوالے دوسری یونین کونسل کے دھتکارے سیاسی چند پنڈتوں کا چیئرمیں خواب موجودہ حکومت کبھی پورا نہ ہونے دے گی ،چوہدری مصطفی گورائیہ ،پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے راہنما چوہدری مصطفی گورائیہ نے مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں چند منافقت سیاستی شخصیات کا چیئرمین خواب اب ادھورہ رہ جائیگا اور کئی چند دوسری یونین کونسلوں کے دھتکارے لوگ جو اپنی یونین کونسل کو اپنی جاگیر بنانا چاہتے ہیں انکے تمام سیاسی خواب ختم ہو چکے ہیں ن لیگ کی حکومت چند ماہ سے عوام کو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ذلیل وخوار کر رہی ہے کیونکہ ن لیگ کی حکومت کو پتہ ہے کہ چھ ماہ میں عوام کو ہم نے کچھ نہیں دیا اسی لئے موجودہ حکومت الیکشن سے راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے یہ سب کچھ جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش ہے بزنس مین لوگ کبھی بھی پاکستانی غریب عوام کا دکھ نہیں سمجھتے اگر یہی مہنگائی ،بیروزگاری ،لوڈ شیڈنگ اور قتل وغارت کا بازار گرم رہا تو چند ماہ کے اندر عوام اس موجودہ حکومت کا خاتمہ کر دیگی عوام سے کئے گئے فائدے موجودہ حکومت کے حکمران بالکل بھول چکے ہیں۔
—————————-
———————
عید میلا د النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی اور روٹس کی صفائی سمیت تمام انتظامات بلا تاخیر مکمل کئے جائیں
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ عید میلا د النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی اور روٹس کی صفائی سمیت تمام انتظامات بلا تاخیر مکمل کئے جائیں۔ تمام محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم قائم کریں نیز افسران مرکزی کنٹرول روم میں ڈیوٹی دینے کے لئے اپنے محکموں کے افسران و اہلکاروں کا تقرر کریں جو تمام جلوسوں کے اختتام تک وہاں موجو درہیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلا د النبیۖ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی فاروق رشید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر ز عابد حسین بھٹی، اقبال مظہر ، ٹی ایم اوز، پولیس ، سکیورٹی اداروں ، واپڈا، ٹیلی فون، اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ عیدمیلا دالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات محرم الحرام کے معیار کے مطابق ہونے چاہے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی ہر گز برداشت نہیںکی جائیگی۔ انہوں نے کہا ضلع میں امن اما ن برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے اور تمام جلوسوںکی سرویلینس اور آن کیمرہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واپڈا، سوئی گیس، ٹیلی فون ، ڈاکخانہ جات عید میلا د النبیۖ کے روٹس کے راستوں کی سویپنگ کے لئے پولیس سے تعاون کریں اور ایسا نہ کرنے والوںکے خلاف مجاز اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ ڈی سی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات ٹیم ورک کا نتیجہ تھے اور اسی جذبے کو اب بھی برقراررکھنے کی ضرورت ہے۔
—————————-
———————
کریالہ تحصیل سرائے عالمگیر میں ہیپاٹائٹیس سی کی آگاہی اور بلڈ سکریننگ کی تقریب منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) الخدمت فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام ( مسلم سینٹر اوسلو ناروے) کے تعاون سے موضوع کریالہ تحصیل سرائے عالمگیر میں ہیپاٹائٹیس سی کی آگاہی اور بلڈ سکریننگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ انصر محمود ایڈووکیٹ صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے کہا کہ انسانیت کی فلاح وبہبود اور ان کے لیے سستا اور معیاری علاج معالجہ فراہم کرنا الخدمت فائونڈیشن کی ا ولین ترجیح ہے۔الخد مت فائونڈیشن اور مسلم سینٹراوسلو ناروے کریالہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔صدر مسلم سینٹر اوسلو ناروے راجہ عبدالمجید نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اور مسلم سنیٹرناروے کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ڈاکٹر پروفیسر حافظ خالد جمیل گوندل میڈیکل ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال نے عوام کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی کہ ہیپاٹائٹیس سی کا مرض قابلِ علاج ہے۔تفصیلات کے مطابق الخدمت اور مسلم سینٹر اوسلو ناروے کے تعاون سے گائوںکریالہ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میںہیپاٹائٹیس سی کے بارے میں آگاہی اور فری علاج کا کیمپ منعقد کیا گیا۔جس میں ہیپاٹائٹیس سی بلڈ کے سکریننگ ٹیسٹ کیے گے۔افتتاح صدرالخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عطاء اللہ نے حاصل کی اس موقع پر صدرالخدمت فائونڈیشن نے مسلم سینٹرناروے کے تعاون سے مستقبل میں بھی اس طرح کے فری کیمپس کا انقعاد کیا جائے گا۔اور کیمپس کی ٹائمنگ صبح 9بجے سے شام4بجے تک ہو گی۔اس موقع پر154افراد کے بلڈ سکریننگ کی گئی شرکاء میں سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب،چوہدری لطیف لنگڑیال ایڈووکیٹ،چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ صد رالخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات، چوہدری راحیل اصغر جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات،پروفیسر ڈاکٹر حافظ خالد جمیل گوندل میڈیکل ڈائریکٹر، راجہ عبدالمجیدصدر مسلم سینٹر اوسلو ناروے، راجہ محمد اکرم سابق صدر مسلم سینٹر اوسلو ناروے،حاجی صفدر نمبر دار کریالہ،ڈاکٹر افتخار احمد کیانی بانی مسلم سینٹر ناروے، ڈاکٹر شہزاد عباس میڈیکل سپیشلسٹ،ا لخدمت لیب انچارج محمد ارشد بٹ ،محسن شاہ، عدنان، نوید گوندل، ذاہد حسین اور شیراز صدیق پروگرام مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے ہیپاٹائٹیس سی کے فری کیمپ میں شرکت کی۔
—————————-
———————
یونیورسٹی آف گجرات میں بسلسلہ عید میلاد النبی سیمینار منعقد ہو گا
گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات میں بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 14جنوری بروز منگل ” سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سماجی تبدیلی” کے موضوع پر اسوہ حسنۂ سیمینار منعقد ہو گا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جبکہ ادارہ تحقیقات اسلامی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود اور ممتاز سکالر کالم نگار اور اینکر خورشید احمد ندیم مہمانان خصوصی ہونگے ۔ سیرت طیبہ کے حوالے سے یہ خصوصی سیمینار دن ساڑھے گیارہ بجے جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس میں ویڈیو کانفرنس ہال میں منعقد ہو گا۔ اساتذہ و سٹاف سمیت شمع رسالتۖ کے پروانے شرکت کریں گے۔
—————————-
———————
یونیورسٹی آف گجرات کا تیسرا کانووکیشن 15جنوری 2014ء بروز بدھ حافظ حیات کیمپس میں منعقد ہو گا
گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات کا تیسرا کانووکیشن 15جنوری 2014ء بروز بدھ حافظ حیات کیمپس میں منعقد ہو گا۔ کانووکیشن کی تقریب کے مہمان خصوصی چانسلر و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہو گے ۔ پرو وائس چانسلر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد بھی شریک ہو ںگے ۔ اس سلسلے میں جامعہ گجرات کی انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین نے کی۔ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل ، کنٹرولر امتحانات احمد جمیل ترک، ٹریژرر طارق سعید سمیت سینئر سٹاف نے خصوصی شرکت کی اور کانووکیشن کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ ڈاکٹر محمد نظام الدین کی سر براہی میں انتظامی کمیٹی نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا کہ تیسرے کانووکیشن کو یادگار بنانے میں کوئی اٹھا نہیں رکھیں گے۔ کانووکیشن کسی بھی جامعہ کے طالبعلموں ، اساتذہ و انتظامیہ کیلئے سب سے اہم تقریب ہوتی ہے۔ اسے باوقار اور یادگار بنائیں گے۔ اس کیلئے یونیورسٹی کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے گا۔
—————————-
———————
سرکاری افسران، ملازمین ، تاجروں، سماجی شخصیات ، اور صحافیوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے
گجرات (جی پی آئی) حسینہ ٹرسٹ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے اور تمام شعبہ جات میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے سرکاری افسران، ملازمین ، تاجروں، سماجی شخصیات ، اور صحافیوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تقریب ڈی سی او آفس کے عامر ہال میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او آصف بلا ل لودھی تھے جبکہ صدارت صدر حسینہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ نے کی۔قائمقام ڈی پی او گجرات سید غلام مصطفی گیلانی، اے ڈی سی فاروق رشید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اس ٹی ایم اوز، صدر انجمن تاجراںجاوید بٹ، جنرل سیکرٹری خادم حسین سلیمی، سماجی کارکن خادم علی خادم، منور کھوکھر، جنرل سیکرٹری پریس کلب محمود احمد ، جنرل سیکرٹری حسینہ ٹرسٹ سید سرفراز حسین جعفری ، سید الطاف عباس کاظمی، میر الطاف عباس، اور دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر صدر حسینہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین نے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی ، قائمقام ڈی پی او سید غلام مصطفی گیلانی ، اے ڈی سی فاروق رشیدسندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار حسین نقوی، ٹی ایم او خرم ترہنگی،ڈی او ایمر جنسی چوہدری محمد عزیز، سول ڈیفنس انسٹرکٹر منشا اللہ بٹ، اور دیگر افسران کو تعریفی اسناد دیں۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی اور دیگر افسران نے صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ، خادم حسین سلیمی، جنرل سیکرٹری پریس کلب محمود احمد، سماجی کارکنان خادم حسین خادم، منور حسین کھوکھر،نوازش علی نوازش، عارف علی عارف،ارشد کمال، ڈاکٹر رزاق غفاری، شامی کھٹانہ، ابوبکر اور دیگر کو تعریفی اسناد دیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس میں سابق ڈی پی او سید علی ناصر رضوی، ٹی ایم ایز کے افسران، گیپکو، اور دیگر محکموں کے افسرن اور اہلکاروں نے اپنا بھر پور کر دار ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان نہایت محنت سے بنایا گیا جسے ڈاکومنٹر ی شکل دے رہے ہیںتاکہ آنیوالے اس سے استفاد ہ کر سکیں۔ انہوںنے کہا کہ گجرات محبت کرنے والوں کا شہر ہے جہاں عشق حقیقی میں دو نشان حیدر حاصل کرنے والے ہیںتو ساتھ ہی عشق مجازی کی عظیم داستان بھی گجرات کی تاریخ ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سول ڈیفنس اہلکار محمد اشرف ، ٹی ایم ایز کے سٹاف خصوصا عملہ صفائی کو بھی بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے عوام میں احساس تحفظ فراہمکرنے کے لئے میڈیا کے کردار کو بھی سراہا۔ صدر حسنیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈی سی او آصف بلال لودھی، سابق ڈی پی او سید علی ناصر رضوی، سید غلام مصطفی گیلانی اور دیگر محکموںکے افسران اور اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیا۔ انہوںنے عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے پر تمام افسران، ملازمین، انجمن تاجراں، سماجی کارکنان، صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔
—————————-
———————
اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کی مہم جاری ہے
گجرات (جی پی آئی) گراں فروشوں، عطائی ڈاکٹروں، زائد المیعاد دوائوں او راشیاء خوردنوش کم وزن کی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کی مہم جاری ہے۔ لالہ موسیٰ میں دس نانبایوں کو مجموعی طور پر 20ہزارجرمانہ کیا گیا جبکہ جنڈا نوالہ شریف اور ڈنگہ کے دو عطائی ڈاکٹروں امتیاز احمداور دلاور بٹ کو لائسنس نہ ہونے کے جرم پر 25ہزار روپے اور ٹھیکریاں ک میں زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے کے جرم میں سٹور مالک کو 15000روپے جرمانہ کیا۔
—————————-
———————
ینگ میلاد کمیٹی محلہ خو اجگان روڈ کے زیر اہتمام آج 10ربیع الا ئول 12جنو ر ی بروز اتوار کو محفل سماع منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی) ینگ میلاد کمیٹی محلہ خو اجگان روڈ کے زیر اہتمام آج 10ربیع الا ئول 12جنو ر ی بروز اتوار کو محفل سماع منعقد ہو گی، محفل سما ع بعداز نماز عشا ء خواجگا ن روڈ پر منعقد ہو گی،محفل سما ع میں ممتاز قو ال مہر علی،شیر علی و ہمنو اہ شر کت کر یں گئے،اس موقع پر ینگ میلا د کمیٹی کے ارکین اور صدر سیٹھ نو ید کپور کا کہنا تھا انشا اللہ پچھلے25سا ل کی رو ایت کو برقرار ر کھتے ہو ئے اس سا ل بھی ینگ میلا د کمیٹی کے زیر اہتما م 12ربیع الا ئو ل کے مسر ت موقع پر خواجگا ن روڈ پر خو بصورت چر اغا ں اور لنگر کا وسیع انتظا م کیا گیا ہے،اس سلسلے میں خواجگا ن روڈ کو خو بصور ت لا ئٹنگ سے سجا دیا گیا ہے ،اس موقع پر وحید سیٹھی،فیصل ڈار،بلا ل خلیجی،عادل خلیجی،خر م ڈار،ڈاکٹر بلا ل ،عبد الر زق بٹ،سعید بٹ ، خر م ڈار،را نا منیر،عثما ن منگاو دیگر ارکین ینگ میلا د کمیٹیکے تما م انتظا ما ت کی نگر انی کر یں گئے،
—————————-
———————
جشن عید میلا د النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام جلوس کا شاہدولہ گیٹ پر شاندار استقبال کیا جائے گا
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز دینی و سما جی شخصیت چوہدری عامر جاوید آف جیٹ میڈیکل ہال شاہدولہ چوکی گجرات نے کہا کہ جشن عید میلا د النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام جلوس کا شاہدولہ گیٹ پر شاندار استقبال کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جلوس کے شر کا ء میں لنگر کا خصو صی انتظا م کیا گیا ہے،انشا اللہ ہم سب سا تھی مذ ہبی جو ش جذ بہ سے تما م جلوس کا شا نداراستقبا ل کر یں گئے،
—————————-
———————
حکو ت کی غلط پالیسی سے ملک بحرانوں کا شکار ہے
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی شخصیت امیدوار چیئر مین یو سی 10میاں پرویز پگاانوالہ نے کہا کہ حکو ت کی غلط پالیسی سے ملک بحرانوں کا شکار ہے ، بلد یا تی الیکشن میں انشا اللہ تما م ق لیگ کے تما م امیدوارکی کا میا بی واضح ہے ،حکو مت اپنی شکست د یکھ کر بلدیا تی الیکشن نہیں کر وا ر ہی ، اپنے علا قہ میں تعمیر و تر قی اور امن قا ئم کر نا ،عوا می مسا ئل کا حل میرا مشن ہے ، میاں پر ویز پگا انو الہ نے کہا کہ ملک میں دن بد ن مہنگا ئی بڑھتی جا ر ہی ہے ، عو ام آج بھی چو ہدری بردارن کا دور یا د کر تی ہے، انشا اللہ بلد یا تی الیکشن میں سیٹ کا میا ب ہو کر چو ہدری بردارن کو تحفہ کے طور پر دوں گا ،
—————————-
———————
فیروزآباد سیوریج کی بندش لالہ عبدالماجد اعوان کی ڈی۔سی۔او گجرات سے ملاقات
گجرات(جی پی آئی) گزشتہ روز لالہ عبدالماجد اعوان نے ولایت بٹ اور چوہدری عامر کے ہمراہ ڈی۔سی۔او گجرات سے ملاقات کی اور انہیں محلہ فیروز آباد میں سیوریج کی بندش کے متعلق صورت حال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر لالہ عبدالماجد اعوان نے ڈی۔سی۔او گجرات کو بتایاکہ گزشتہ کئی سالوں سے اہل فیروزآباد کو سیورج کی بندش کا سامنا ہے ۔سیوریج کا گندہ پانی محلے کی مین سڑک اور گلیوں میں کھڑا ہو جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے سکول کے بچوں کو سیوریج کے گندے پانی سے گزر کر جانا پڑتا ہے اور محلے کی جامع مسجد کے سامنے ہر وقت سیوریج کا گندہ [انی کھڑا ہونے کی وجہ سے مسجد کا تقدس پامال ہو رہا ہے اس کے علاوہ ڈی۔سی ۔او گجرات کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آج سے چند سال پہلے سیوریج کے مسئلے پر اس وقت کے ڈسڑکٹ انیڈ سیشن جج سید اخلاق احمد نے بھی نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ٹی۔ایم ۔اے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کو اس مسئلے کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔مگر کئی سال گزر جانے کے باوجودمسئلہ جوں کا توں ہے ۔اس موقع پر جاوید بٹ کی موجودگی میں ڈی۔سی۔او گجرات آصف بلال لودھی نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ محلہ فیروزآباد سیوریج کی بندش کے مسئلے کو ترجیع بنیادوں پر حل کرایا جائے گا اور انشاء اللہ ایک دو دن تک یہ مسئلہ حل ہو گا۔دیکھتے ہیں کہ ڈی ۔سی ۔او گجرات اپنا وعدہ پورا کرتے ہیں کہ نہیں