اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے ، چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گلگت بلتستان اور مالا کنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی برف باری ہوئی۔
ہفتے کو سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاراچنار اور اسکردو میں منفی 11، کالام، استور اور کوئٹہ میں منفی 10، ہنزہ منفی 09، گوپس منفی 08، مالم جبہ منفی 07، گلگت منفی 05 اور مری میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 04 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔