مادھوری اور جوہی چاؤلہ کی نئی فلم ’’گلاب گینگ‘‘ کا ٹریلر جاری

Madhuri, Juhi Chawla

Madhuri, Juhi Chawla

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ کی نئی فلم ’’گلاب گینگ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم مارچ میں خواتین کے عالمی دن پر نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

لاکھوں دلوں پر راج کرنیوالی مادھوری ایک بار پھر بالی ووڈ میں ان ہو گئی ہیں۔ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ کہانی ہے اترپردیش کی سمپت پال دیوی کی، جنھوں نے سماجی برائیوں کے خلاف آواز اٹھائی اور گلاب گینگ نامی تنظیم بنائی۔

’’گلاب گینگ‘‘ میں مادھوری کے ساتھ جوہی چاولہ بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہونگی، فلم مارچ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔