بالی وڈ کی مشہور فلم عشقیہ کا سیکول ڈیڑھ عشقیہ سینما گھروں میں چھا گیا

Dedh Ishqiya

Dedh Ishqiya

کراچی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی مشہور فلم عشقیہ کا سیکول ڈیڑھ عشقیہ سینما گھروں میں آتے ہی چھا گیا ہے۔ ہر کوئی فلم کا ٹکٹ کٹانے لائن میں لگا ہے۔ دھک دھک گرل نے بالی وڈ میں شاندار واپسی کے ساتھ شائقین کے دل ایک بار پھر دھڑکا دئیے ہیں۔

2010 میں ریلیز ہونے والی فلم عشقیہ کے سیکول ڈیڈھ عشقیہ میں مادھوری اور ہما قریشی نے اپنا رنگ جما دیا ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں شامل ارشد وارثی اور نصیر الدین شاہ کی جاندار اداکاری دیکھنے کے لیے سنیما گھروں میں ہاوس فل ہے۔

رومانس اور ڈرامہ سے بھر پور فلم “ڈیڈھ عشقیہ” پاکستان بھر میں جیو فلمز کے تحت ریلیز کی گئی ہے۔