سندھ: سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم، ٹرانسپورٹ سڑکوں پرآگئی

Transport

Transport

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے بھی ایسوسی ایشن کی پیروی کرتے ہوئے بسیں سڑک پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان جی نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقات میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ میں گیس بندش کا شیڈول بنانے میں ایسوسی ایشن کے حکام سے مشاورت لی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے بتایا کہ ہفتے میں 3 بار 24 گھنٹے کی سی این جی کی بندش کی یقین دہانی کے بعد بسیں سڑک پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہڑتال کے باعث آج کراچی شہر میں کچھ پمس کھلے تھے اور کچھ بند تھے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

اس کے علاوہ سوئی سدرن نے آئندہ ہفتے سندھ مین صرف ایک روز سی این جی کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ ہفتے گیس اسٹیشنز صرف پیر کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند کیے جائیں گے۔