حیدر آباد (جیوڈیسک) شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بھی سندھ حکومت کی طرح بولڈ ہونا چاہئے جو لوگ افسران کو شہید کر کے ذمہ داری قبول کرتے ہیں ان کے نام کھل کر لینے چاہیے وہ تو شاید مذمت میں احتیاط سے کام لیتے ہیں کہ طالبان کو برا نہ لگ جائے اور وفاقی حکومت مذاکرات کے حوالے سے بھی ڈبل مائنڈیڈ نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کراچی آپریشن سے جرائم پیشہ افراد دوسری جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔