عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام ایک بہت بڑی سالانہ محفل

گوجرانوالہ: عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام ایک بہت بڑی سالانہ محفل ِدرود شریف زیر سرپرستی صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی آج بروز سوموار بعد نماز عشاء درگاہ حضرت ابوالبیان میں منعقد ہو گی۔

جس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر درودوسلام پیش کیا جائے گا اور آخر میں ملکی سالمیت اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں بوقت سحر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ گرامی پر خصوصی طور پر درود وسلام کے نذرانے پیش کئے جائیں گے۔ ١٢ربیع الاول بروز منگل صبح 8 عید میلادالنبی کے سلسلہ میں شہر گوجرانوالہ کا مرکزی جلوس درگاہِ حضرت ابوالبیان سے صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی قیادت میں نکالا جائے گا جو کہ چاندنی چوک ماڈل ٹائون، گوندانوالہ روڈ سے ہوتا ہوا چوک گوندانوالہ اڈا پہنچے گا۔

جہاں پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ ہو گی۔ بعدازاں یہ جلوس خراداں والا بازار، چوک دارالسلام سے گرجاکھی دروازے، کالج روڈ، کمہاراں والا گلہ سے ہوتا ہوا چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہو گا۔ جس میں ڈویژن بھر کے علمائ، مشائخ، اساتذہ، طلباء، وکلاء، انجینئرز، ڈاکٹرز سمیت تمام طبقہ ہائے فکر شرکت کریں گے۔