ملک میں امان و امن کی راہ میں امریکا اور بھارت رکاوٹ ہیں: حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات اور ملک میں امان و امن کی راہ میں امریکا اور بھارت رکاوٹ ہیں۔

امریکا، افغانستان میں شکست کھا چکا ہے وہ ہر صورت افغانستان سے نکل جائے گا۔

میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ اگر غیر ملکی طاقتیں پاکستان سے نکل جائیں تو یہاں امن قائم ہو جائے گا۔

مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا حقائق مسخ کر کے پیش کر رہا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بہترین نظام قرآن و سنت سے ہی مل سکتا ہے۔

جماعت الدعوہ کے امیر حافط سعید کہنا تھا کہ امریکا کے افغانستان سے نکلنے کے بعد خطے میں پاکستان کو اہم کردار ملنے والا ہے۔