مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام بارہ ربیع الاول کو مرکزی میلاد کیمپ لگایا جائیگا
Posted on January 13, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
راولپنڈی: مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام بارہ ربیع الاول کو مرکزی میلاد کیمپ لگایا جائیگا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے نعت خواں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ علماء کرام اور شعراء کرام بھی خصوصی شرکت کریں گے۔
راولپنڈی کمرشل مارکیٹ میں ایم ڈبلوی ایم میلا د کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی نے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے زیراہتمام جامع مسجد روڈ شاہ نذپل کے قریب مرکزی کیمپ لگایا جائیگا جس میں نعت خوانوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی اور نعت خوانی کے مقابلے کرائیں جائیں گے، پروگرام کے اختتام پر نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا میلا کے روز مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اسلام آباد کی قیادت کے علاوہ مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے۔ جب کہ عوامی شرکت بھی بھرپور طریقہ سے کرائی جائے گی۔