کراچی سٹاک،کاروباری ہفتے کے دوران ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار سرگرم رہے

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی کراچی سٹاک مارکیٹ میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رہا۔ بنک اور مالیاتی ادارے بھی پیچھے نہ رہے۔

این سی سی پی ایل کے مطابق پیر سے جمعے تک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر کے قریب رہا۔

جب کہ مقامی طور پر بھی ایک کروڑ ڈالر مالیت کے شئیر خریدے گئے۔ جب کہ بنکوں اور مالیاتی اداروں نے بھی اٹھاون لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔