تلہ گنگ کی خبریں 12/1/2014
Posted on January 13, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
اپوزیشن جماعت ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی پر ایک دفعہ پھر دیوی مہربان ہو گئی
تلہ گنگ (بیورو چیف) تلہ گنگ اپوزیشن جماعت ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی پر ایک دفعہ پھر دیوی مہربان ہو گئی تلہ گنگ با رایسو سی ایشن اور پر یس کلب تلہ گنگ کی صدارت جیالوں کو مل گئی ۔تلہ گنگ با رایسو سی ایشن کے صدر اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ جبکہ تلہ گنگ پریس کلب کے صدرسید ارشاد حسین شاہ کا ظمی منتخب ہوئے۔
————————
———————-
تلہ گنگ (بیورو چیف) اہلسنت جماعت کے مرکزی رہنما مفتی محمد حنیف قریشی نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں آمد سے امن و سلامتی کا ایسا انقلاب آیا کہ جہالت کے اندھیرے دور ہو گئے نور مبین کی آمد سے دو جہاں کا زرہ زرہ اور حیات انسانی کا گوشہ گوشہ جگمگانے لگا عالم انسانی کی خزاں رسیدہ زندگی میں پُر کیف بہار آئی کفر و شرک کی تاریکی چھٹ گئی انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم کاروان عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر اہتمام فوڈ گودام کے نزدیک منعقدہ لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سٹیج سیکڑتری کے فرائض مولانا صابر ایوب نقشبندی نے سرانجام دیئے۔ سٹیج پر پیر حیدر شاہ ہمدانی سگھر، پیر گل حیدر شاہ کوٹگلہ، پیر مبارک علی شاہ سگھر، ڈاکٹر محمد بشیر، مولانا کریم بخش، قاری امیر خان چو کھنڈی ، زبیر اسلم بڈھیال سمیت عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد موجود تھی قبل ازیں موٹر سائیکل سواروں نے بڑے شیل پمپ سے لبیک یا رسول اللہ کی ایک بڑی ریلی نکالی جو آمد مصطفیٰ مر حبا مرحبا کے نعرے لگاتے ہوئے فوڈ گوادام پہنچی اس موقع پر ہر طرف جشن کا سماں تھا بعد ازاں فوڈ گودام اور مندیال چوک پر علمائے کرام نے مشترکہ طور پر پرچم کشائی کی۔
————————
———————-
لوڈ شیڈنگ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کش بے روزگار اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں
تلہ گنگ (بیو رو چیف) لوڈ شیڈنگ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کش بے روزگار اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ اور اس کے گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کا جینا محال اور کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران بارہ سے پندرہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ہر گھنٹے بعد کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے موسم سرما کے باوجود طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی پر چلنے والا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو کر رہ گیا ہے آٹے کی سپلائی اور پینے کے پانی کی فراہمی جب کہ اسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن متاثر ہورہے ہیں۔ بجلی پر کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ سے ان کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے اور اب تو نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں محنت کش بے روزگار اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔واپڈا نے عوام کی زندگی عذاب بنادی’ دس سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے جہاں کاروباہ تباہ کردیئے ہیں معمولات زندگی بری طرح متاثر کئے ہیں وہیںعوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا رہتا ہے لوڈ شیڈنگ کے باعث موٹریں بند ہوجانے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں عوام کو سخت دشواری کا سامنا ہے یہاں تک کہ کھانا پکانے’ نہانے اور وضو تک کے لئے پانی نہیں ہے
————————
———————-
سالانہ انتخابات 2014ء میں صدر محمد اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد آصف منتخب ہوگئے
تلہ گنگ (بیورو چیف) بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے سالانہ انتخابات 2014ء میں صدر محمد اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد آصف منتخب ہوگئے الیکشن بورڈ کے ممبر سجاد گھاڑا ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ 62ووٹ حاصل کیے کل113ووٹ پول ہوئے ایک مسترد ہوا ان کے مد مقابل ملک ظفر اقبال نکہ ریحان نے 47ووٹ جبکہ تیسرے امیدوار ظفر اعوان ایڈووکیٹ کو تین ووٹ ملے، نومنتخب جنرل سیکرٹری ملک محمد آصف ایڈووکیٹ کو62ووٹ ملے، تین مسترد ہوئے ان کے مد مقابل سید عمران عباس شاہ کو 49ووٹ ملے دو مسترد ہوئے محمد اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ کو خواجہ آفتاب گروپ جبکہ ملک ظفر اقبال کو ملک حیات گروپ کی حمایت حاصل تھی جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر ملک آصف ایڈووکیٹ کو ملک حیات ایڈووکیٹ، محمد عثمان ایڈووکیٹ اور سید عمران عباس کو حکیم ریاض ایڈووکیٹ کی حمایت حاصل ہے، یاد رہے کہ نائب صدر کیلئے ملک سعید احمد، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملک حامد نواز نوشیری خیل، فنانس سیکرٹری سجاد بلوچ، لائبریرین ناہید ملک، آڈیٹر ملک محمد افضل اور ممبران مجلس عاملہ ہیں، رانا محمد انور ایڈووکیٹ، خادم حسین ایڈووکیٹ، ملک امتیاز علی، ملک عادل خان اور ندیم شاہد پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں نومنتخب صدر محمد اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر بھی ہیں ادھر نومنتخب صدر ملک محمد آصف ایڈووکیٹ نے اپنی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار ممبران کا مشکور ہوں کہ انہوںنے اعتماد کااظہار کیا اور اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
————————
———————-
بارہ ربیع الاول کو مذہبی عقیدت و احرام سے منانے کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے
تلہ گنگ (بیو رو چیف) بارہ ربیع الاول کو مذہبی عقیدت و احرام سے منانے کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گزشتہ روز مرکزی مسجد پلاٹ والی میں انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے مرکزی سرپرست کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت محمد اعجاز میروی منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام عہدیران ممبران معززین شہر اور علمائے کرام نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر طے پایا۔کہ عید میلادالنبیۖکا مرکزی جلوس صبح 9:30بجے مرکزی جامع مسجد عید گاہ سے برآمد ہوگا۔ملکوال سے دوالگ الگ جلوس مولانا گل محمد سیالوی اور میجر (ر)محمد یعقوب سیفی کی قیادت میں سرگودھا روڈ میانوالی روڈ اور صدیق آباد چوک سے ہوتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے۔مرکزی جلوس کا آغاز دعاسے ہوگا۔اس جلوس میں تحصیل بھر سے ثنا خواں پارٹیاں پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر شمامل ہوں گی ۔مرکزی جلوس کی قیادت علمائے کرام اور مرکزی سرپر ست کمیٹی کے عہدیداران محمد اعجاز سیالوی ،حاجی عطا محمد، ملک محمد افضل اعوان،حاجی سعید احمدملک،حاجی ملک محمد جمیل ،ملک فہیم اور جملہ عہدیداران کریں گے۔جلوس مین روڈسے ہوتا ہوا تحصیل کچہری تلہ گنگ میں جلسہ کی شکل اختیار کر ے گا۔جہاں علمائے کرام حضور پاک ۖ کی ولادت اور اسوہ حسنہ کے متعلق ایمان افروز خطاب فرمائیں گے۔قبل ازیں قاضی مارکیٹ چوک پرمولانا گل محمد سیالوی،ٹریفک چوک پر میجر (ر)محمد یعقوب سیفی۔فوڈ گودام مولان صابر ایوب اورتحصیل کچہری مولانا عابد جلالی خطاب فرمائیں گے۔جس کے بعد مرکزی جلوس اور نعت خواں پارٹیاں مین بازار سے ہوتا ہوا خمینی چوک پہنچے گا،جہاں مولان دلاور شاہ ساکن مصطفےٰ آباد خصوصی دعا فرمائیں گے۔آخرمیں لنگر کھلایاجائے گا۔
————————
———————-
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دینی جذبے اور شایان شاں طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
تلہ گنگ (بیورو چیف) مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل تلہ گنگ کے زیر اہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دینی جذبے اور شایان شاں طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ بزم مصطفےٰ کارواں،دعوت اسلامی اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کارکنان نے پورے شہر کو دلہن کی طرح سجادیا ہے۔چکوال روڈ تلہ گنگ وٹرنری چوک سے لیکر صدیق آباد چوکد تک جگہ جگہ خوبصورت بینرز جھنڈے لگادئیے گئے ہیں۔سرکاری و غیر سرکاری عمارات مارکیٹ دکانوں ،محلوں اور گھروں پر چراغاں سے خوبصورت منظر کشی کی گئی ہے۔ تحصیل کچہری روڈ(لنڈا بازار)کو قاضی برادران نے لائٹنگ کے ذریعے نہایت خوبصورتی سے سجایا ہے۔مرد، عورتیں ،بچے اپنی گاڑیوں موٹر سائیکل اور گھروں کا رنگ برنگی جھنڈیوں لائٹنگ سے سجانے کیلئے زور و شور سے خریداری کررہے ہیں۔ اور اللہ کے محبوب رسول ۖسے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔جبکہ مین روڈ،کچہری روڈ پر خوبصورت گیٹ بھی بنائے گئے ہیں۔مرکزی سیرت بہترین سجاوٹ اور چراغان کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرے گی۔
————————
———————-
مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل تلہ گنگ کا خصوصی اجلاس زیر صدر کے اسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویر الرحمن منعقد ہوا
تلہ گنگ (بیورو چیف) مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل تلہ گنگ کا خصوصی اجلاس زیر صدر کے اسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویر الرحمن منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی سی پی تلہ گنگ ،ٹی ایم اے ملک خلیل احمد نیئر، چیف آفیسر ملک غلام رسول ،ایس ایچ اور سٹی انچارج ٹریفک پولیس کے تحصیلدار میر زمان کے علاوہ مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل تلہ گنگ کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ حاجی عطامحمد، صدر محمد اعجاز میروی ،جنرل سیکرٹری محمد افضل اعوان،صدرالیکشن کمیٹی حاجی سعید احمد ملک،حاجی محمد جمیل ،شیخ امتیاز حیدر، عبدالکریم غوری، مولوی منیر احمد، چوہدری محمد احسان اور دیگر معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں بارہ ربیع الاول مرکزی جلوس کے سلسلے میں سیکورٹی معاملات پر غوروغوض کیا گیا۔حاجی سعید احمد ملک اور ایم افضل اعوان نے بریفنگ دی،ڈی ایس پی تلہ گنگ نے اس موقع پر کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔12ربیع الاول شہر کے داخلی خارجی راستوں پر پولیس فورس موجود ہوگی۔ہر قسم کی ٹریفک کو متبادل بائی پاس روڈ سے گزاراجائیگا۔سول کپڑوں میں پولیس شرپسند عناصرپر کڑی نگاہ رکھے گی۔ 12/13ربیع الاول کی رات منڈیال چوک تا سیھٹیاں اور مین بازار میں موٹر سائیکل رکشہ وغیرہ کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویر الرحمن نے ٹی ایم اے کے عملہ کو جلوس کے راستے صفائی،پانی اور چونا چھڑکاؤکرنے نیز سٹریٹ لائٹ کے سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا 12 ربیع الاول تمام مسلمانوں کیلئے خوشی او راہمیت کاحاصل ہے۔اس سلسلے میں مرکزی سیرت کمیٹی کوانتظامیہ کی طرف سے مکمل سیکورٹی اورتعاون حاصل رہے گا۔نائر برگیڈ او رایمبولینس کو الرٹ رکھاجائے گا۔نیز امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی ایس پی اور ٹی ایم اے آفس میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔
————————
———————-