ترک حکومت عدالتی اصلاحات پر عمل کیلئے تیار

Rajab Tayyib

Rajab Tayyib

استنبول (جیوڈیسک) ترک پارلیمنٹ کے جسٹس کمیشن نے قرار دیا ہے کہ حکومت کا عدالتی اصلاحات کا پیکیج آئین کے خلاف نہیں ہے۔ کمیشن کے فیصلے کے بعد وزیراعظم رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ حکومت عدالتی اصلاحات پر عمل کرے گی۔

استنبول میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم رجب طیب اردوان نے بتایا کہ جسٹس کمیشن کے اجلاس میں عدالتی اصلاحات پیکیج پر ووٹنگ ہوئی۔ اراکین کی اکثریت نے اصلاحاتی پیکیج کو آئین کے مطابق قرار دیتے ہوئے اس کے حق میں ووٹ دیے۔

کمیشن کی منظوری کے بعد اب عدالتی اصلاحات پیکیج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ سفارشات کا مقصد یہ نہیں ہے کہ حکومت آئین کے خلاف کوئی کام کرنا چاہتی ہے۔

عدالتی اصلاحات کے خلاف گزشتہ روز پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شدید ہنگامہ آرائی کی تھی۔