نوشہرہ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بات بالکل صحیح ہے وزراء کا وفد ہنگو جارہا ہے اور میں خود بھی اعتزاز حسن کے گھر کا دورہ کروں گا۔
مشیر وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سینر نائب صدر انجینئر امیر مقام پر حملے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ہم اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حقائق سے قوم کو آگا ہ کریں گے۔
وہ اتوار کو نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ طالبان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے حالات و واقعات جوں کے توں ہیں، آل پارٹی کانفرنس کے بعد بھی حالات جوں کے توں ہیں ہمیں انتظار ہے کہ وزیر اعظم کب مذاکرات کی بات کرتے ہیں یہ جنگ ہمیں بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔