امیر مقام سب سے زیادہ 6 حملوں میں محفوظ رہنے والے واحد سیاستدان

Amir Muqam

Amir Muqam

پشاور (جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام واحد شخصیت بن گئے ہیں جن پر سب سے زیادہ 6 قاتلانہ حملے کیے گئے۔

ان کو 3 مرتبہ خودکش حملوں کے ذریعے منظر سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،ایک مرتبہ وہ فائرنگ میں بال بال بچے جبکہ 2 مرتبہ وہ نصب شدہ بم دھماکوں میں محفوظ رہے۔

امیر مقام پرحیات آباد میں ان کی رہائشگاہ پر پہلا خودکش حملہ کیا گیا تھا، دوسرا خودکش حملہ بٹگرام جبکہ تیسرا اتوار کو مارتونگ شانگلہ میں کیا گیا۔ دیر اور شانگلہ میں وہ بم حملوں میں محفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑی پر شانگلہ میں ہی فائرنگ کی گئی۔

ہفتے کو امیر مقام گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھے تھے جبکہ دھماکے میں گاڑی کا پچھلا حصہ بری طرح متاثر ہوا۔