پنجاب میں 2 لاکھ سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ضائع

Election Commission

Election Commission

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کے بعد 2 لاکھ سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ضائع ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب میں 30 جنوری کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جانے کے باقاعدہ اعلان کے بعد کاغذاتِ نامزدگی اور فیسیں جمع کرانیوالے امیدوار فکر میں پڑگئے۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے لاہور میں امیدوار فکرمند نہ ہوں، سیکیورٹی فیس کی رسید سنبھال کر رکھیں، نیا شیڈول آنے پر یہی رسید کام آئے گی۔

تاہم نیا انتخابی شیڈول آنے پر نامزدگی فارم بھی نئے جاری کئے جائیں گے۔ اس طرح بلدیاتی انتخابات کیلئے جمع شدہ 2 لاکھ سے زائد کاغذات نامزدگی ردی بن گئے ہیں، جنہیں ردی میں فروخت کئے جانے کا امکان ہے۔