پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بارودی مواد بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں جناز گاہ کے قریب سڑک پر نصب کیا گیا تھا جو پولیس موبائل کے قریب آتے ہی زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ماشوخیل میں اسی مقام پر گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما مشتاق خان سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔