آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: حفیظ، اسد شفیق اور یونس خان کی تنزلی

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) دبئی ٹیسٹ میں مصباح الحق کابیٹ بھی چلا، یونس خان نے بھی خوب رنز بنائے، لیکن مصباح کی آٹھویں پوزیشن تو برقرار رہی، مگر یونس خان نویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے۔

اسد شفیق چار درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ ٹوئنٹی سے باہر ہو گئے۔ محمد حفیظ کی رینکنگ بھی گر گئی، وہ ٹاپ ففٹی میں بھی نہیں رہے۔

بیٹسمینوں میں اے بی ڈی ویلیرز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، شیونا رائن چندرپال دوسرے نمبر پر ہیں۔ بولرز میں ورنن فلینڈر کی پہلی، ڈیل اسٹین کی دوسری پوزیشن ہے۔سعید اجمل بدستور پانچویں نمبر پر ہیں۔