والنورڈ (جیوڈیسک) اسنو بورڈ کراس ورلڈ کپ میں کے دوسرے دن اٹلی کے عمرویزنٹائن سب پر برتری لے گئے، جبکہ ویمنز ایونٹ میں چیک ری پبلک کی سامکووا ایوا چھائی رہیں۔ اینڈورا میں جاری ایونٹ کے دوسرے دن منظر بھی دلکش تھا اور مقابلہ بھی خوب ہوا، کھلاڑیوں نے اپنی مہارت سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔
اٹلی کے عمرویزنٹائن نے نہ صرف دوسرا مرحلہ جیتا، بلکہ اوور آل اسٹینڈنگ میں ٹاپ پر آ گئے۔ اسپین کے ایگو بار لوکس کا دوسرا نمبر ہے۔ ویمنز ایونٹ میں جمہوریہ چیک کی سامکووا ایوا چھائی رہیں، کینیڈا کی مالٹیاس ڈومینک دوسرے نمبر پر ہیں۔
ادھر کولوراڈ، امریکا میں ہونے والے فری اسٹائل اسکی ہالف پائپ مقابلے میں امریکا ہی کے ڈیوڈ وائز نے خوب کمال دکھایا، وہ 89 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔
کینیڈا کے مائیک رڈل نے 85 اعشاریہ 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمنز کے مقابلوں میں بھی امریکا ہی کی میڈی بومین سب پر بازی لے گئیں، دوسرا نمبر جاپان کی ایانا اونوزوکا کا رہا۔