پرتھ (جیوڈیسک) مغربی آسٹریلیا میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ نے قریبی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک اور چھیالیس گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔
پرتھ کے پہاڑی علاقے میں جھاڑیوں میں لگی آگ بے قابو ہو گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ سے ایک شخص ہلاک اور چالیس گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ واقعے کے بعد چار افراد بھی لاپتہ ہو گئے ہیں۔