اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ میں نہیں آتے اور نہ ہی اس کو اہمیت دیتے ہیں۔
یہ انتہائی غیر مناسب رویہ ہے، کل اگر کچھ ہو گا تو ذمے دار خود ہوں گے، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کافی چپقلش ہو چکی، نواز شریف کو تمام صوبوں کوساتھ لے کر چلنا چاہیے، دہشت گردی کے معاملے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی سے ریاست کمزور ہو رہی ہے اور دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔