کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چودھری اسلم بہادر افسر تھے جنہوں نے کبھی دہشت گردوں کے آگے سر نہیں جھکایا۔
چودھری اسلم کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چودھری اسلم ایک بہادر اور نڈر افسر تھے۔
انہوں نے کبھی دہشت گردوں کے آگے سر نہیں جھکایا ہمیں اور سندھ پولیس کو چودھری اسلم پر فخر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں چودھری اسلم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔