دوحہ (جیوڈیسک) ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں۔ آئرش کھلاڑیوں نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 93 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان ثناء میر 3 جبکہ سعدیہ یوسف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جوابی اننگز میں اوپنر جویریہ خان آئرش بولرز کے سامنے ڈٹ گئیں۔ انہوں نے شاندار نصف سنچری مکمل کی 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ اس ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے پچاس اوور کا میچ چھبیس اوور میں تین وکٹ پر ختم کر لیا۔
تین ملکی ایونٹ میں پاکستان نے آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اور پھر آئرلینڈ کو ہرا دیا۔ پاکستان اور آئرلینڈ 19 جنوری کو پھر مدمقابل ہوں گی۔