گجرات کی خبریں 13/1/2014

گجرات (جی پی آئی) جگر گوشہ شہنشاہ ولایت صاحبزاد ہ پیر سید حامد علی شاہ کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، صاحبزادہ سید شاہد حسین شاہ ، اور پیر سید رضی العباس شاہ کی والدہ محترمہ جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں کا ختم قل 15جنوری صبح دس بجے سے ایک بجے تک ان کی رہائشگاہ نزد سٹیٹ لائف بلڈنگ جٹووکل میں منعقد ہو گی ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری تنویر احمد اور خالق محمود کے بھائی چوہدری نوید احمد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ، ان کی دعوت ولیمہ اور بارات میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اور محفل کو چار چاند لگائے ، جن میں سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود،سابق ضلعی ناظم چوہدری شفاعت حسین ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض ، ایم ایس عزیز بھٹی ڈاکٹر طاہر نوید ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد عالم ، اے ایم ایس ڈاکٹر طاہر رشید ، سیاسی راہنما کامران منظور ، شفاقت آف ظہور پیلس ، حمید اللہ بھٹی ، سب انجینئر شہزاد احمد لیبر کالونی ، سید مشکور مہدی زیدی ، سید صفیر حیدر شاہ ، طارق پاشا ، صابر شاہ ، سابق صدر پریس کلب سید وقار گیلانی ، شیخ افضال احمد ، چوہدری نور حسین ، چوہدری عاشق حسین ، خان سجیل خان ، عامر محمود چوہدری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، صادق حسین ، فراز ملک ، خان دلاور خان ، خان شبیر خان ، مظہر نت ، راجہ نعیم ، عرفان مٹو ، رضوان شاہ ، رانا مشرف علی ناز ، قاضی سیف اللہ خالد و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، جنہوں نے چوہدری تنویر احمد اور ان کے بھائی کو مبارک باد پیش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) صاحبزادہ پیر سید حامد علی شاہ کی اہلیہ ، ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، صاحبزادہ سید شاہد حسین شاہ ، صاحبزادہ سید رضی العباس شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ضلع گجرات کی ممتاز شخصیات نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا ، جن میں صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ، سید نذر حسین شاہ ، سید نور حسین شاہ ، سید علی حسین شاہ ، سید محمد حسین شاہ ، سید شوکت شاہ ، ایڈیشنل سیشن جج سید مظفر حسین شاہ ، ڈاکٹر سید آصف بخاری ، چوہدری محمد اکرم آف کنارہ ، صاحبزادہ سید اسرار الحسن شاہ ، گل سیٹھی ، کرنل جاوید ، کرنل فہیم ، پیر سید عمر علی شاہ ، چوہدری اختر باہووال ، چوہدری عارف علی چک ، چوہدری اکرم ٹھمکہ ، مسٹر ہاشم لاہور ، چوہدری قمر مرالہ ، حاجی بشیر ، حاجی افضل ، نوابزادہ مظہر علی خاں ، نوابزادہ حیدر مہدی و دیگر شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں دربارعالیہ حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانواں والی سرکار پر عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ مورخہ 16جنوری 14ربیع الائول کو منعقد ہو گی ، بعد از نماز مغرب محفل میلاد النبی ۖ میں معروف ثناء خوانِ رسول ہدیہ نعت پیش کرینگے ، جبکہ بعد از نماز عشاء عظیم الشان محفل سماع منعقد ہو گی ، جس میں ممتاز قوال شیر میانداد و ہمنواں سماع کے رنگ پیش کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) آج دنیا بھر کی طرح گجرات میں بھی جشن عید میلاد النبی ۖ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، مساجد میں دن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں ہونگی ، مختلف مقامات سے عظیم الشان جلوس میلاد النبی ۖ نکالے جائینگے ، جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے ، مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہونگے ، مرکزی جلوس آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت سے بعد از نماز ظہر نکلے گا ، جلوس کے شرکاء درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مقررہ راستوں سے گزریں گے ، جو کہ چوک پاکستان میں اختتام پذیرہونگے ، جلوس کے راستہ میں جگہ جگہ شرکاء کا بھرپور استقبال کیا جائیگا ، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں ، پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے ، چوک پاکستان میں جلوس کے شرکاء سے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید علی حسین شاہ گجراتی و دیگر علماء و مشائخ خطاب کرینگے ، آستانہ عالیہ نیک آباد مراڑیاں شریف سے بہت بڑا جلوس صبح ساڑھے نو بجے نکلے گا ، جلوس کے شرکاء درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے شاہین چوک سٹاف گلہ محمدی بیکری پہنچیں گے ، جہاں پر علماء کرام خطاب کرینگے ، اور جلوس ریلوے روڈ پر اختتام پذیر ہو گا ، انجمن نوجوانانِ اسلام کے زیر اہتمام جامع مسجد عید گاہ سے مرکزی جلوس برآمد ہو گا ، جو کہ جی ٹی ایس چوک ، فوارہ چوک ، فیصل گیٹ، چوک نواب صاحب سے ہوتا ہوا ، چوک پاکستان میں اختتام پذیر ہو گا ، مرکزی انجمن نوجوانانِ میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام عید گاہ سے بہت بڑا جلوس نکلے گا ، جو کہ چوک پاکستان میں اختتام پذیر ہو گا ، جہاں پر محفل میلاد منعقد ہو گی ، علماء کرام خطاب کرینگے ، دعوت اسلامی ، تبلیغ اسلامی ، جامعہ صفة المدینہ سے بھی میلاد کے جلوس شروع ہونگے ، جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہونگے ، جلوسوں کے سلسلہ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے گزشتہ روز عالمی مبلغ اسلام سید حامد علی شاہ کی اہلیہ محترمہ سید زاہد حسین شاہ ، سید شاہد حسین شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید عمر علی شاہ ، چوہدری امجد علی آف ماجرہ شمالی و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی گزشتہ روز تعزیت کیلئے صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ان کے ہمراہ چوہدری وقار بھی تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) کڑیانوالہ میں عید میلاد النبی ۖ جوش و خروش کے ساتھ منایا جائیگا ، اس سلسلہ میں مرکزی جلوس کی قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر انتصار الحسن شاہ کرینگے ، جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان وڑائچ کی ہدایت پر یوتھ فیسٹیول فلاحی مرکز صابووال حسن خالد صحت مند بچوں کا مقابلہ منعقد ہوا ، جس میں دو سے تین سال کے بچوں کے درمیان مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں اول ، دوم اور سوم آنے والے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے ، مقابلہ میں بچوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ، تقریب کا انعقاد انچارج فلاحی مرکزصابووال خالدہ ملک ، اسسٹنٹ سیف اللہ ، ثمرہ شہزادی ، میل موبلیزر اشتیاق نے کیا ، ججز کے فرائض خالدہ ملک ، ڈاکٹر وسیم نے سرانجام دئیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور 15جنوری 2014بروز بدھ یونیورسٹی آف گجرات کے تیسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ گورنر پنجاب یونیورسٹی آف گجرات آمد کے بعد طلبا کے تخلیقی فن پاروں کی نمائش کا معائنہ کریںگے۔ وہ یونیورسٹی کے ایس بلا ک کا افتتاح کریںگے جس کے بعد انکا یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبران اور سنیئر سٹاف سے تعارف کرایا جائے گا۔ بعد ازاں کانووکیشن کا آغاز ہوگا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین خطبہ استقبالیہ پیش کریںگے اور گورنر طلبہ کوڈگریاں اور گولڈ میڈل دیں گے۔ کانووکیشن کے اختتام پر مہمان خصوصی کا خطاب ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزازمیں مسلم لیگ ن کے رہنماء مرزا مدثر بیگ، بیگ ہائوس شادمان میں 15جنوری 2014بروز بدھ کو پرتکلف ظہرانہ دینگے۔ اور بیگ ہائوس آمد پر انکا شاندار استقبال کیا جائیگا گورنر پنجاب 1بجے بیگ ہائوس شادمان پہنچیں گے ۔ ا س سلسلہ میں مرزا مدثر بیگ اور بیگ برادران کی طرف سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری عبدالرحمن کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں انہیں مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگوراران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مورخہ14جنوری بروز منگل کو سمال انڈسٹری اسٹیٹ ایریا میں ان کی رہائشگاہ میں ختم قل ساڑھے دس بجے پڑھا جائے گا جبکہ اجتماعی دعا 11بجے ہو گی دوست احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں سیگل سرامکس گڑھی احمد آباد میں ٹھیکیدار چوہدری محمد اختر اورٹھیکیدار چوہدری محمد ارشد کی رہائشگاہ پر محفل میلاد ہو گی جس میں گجرات کے معروف نعت خواں اور ممتاز سیاسی سماجی ، کاروباری شخصیات شرکت کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ق کے سنیئر نائب صدر سابق چیئر مین بیت المال گجرات چوہدری محمد اشرف ریحانیہ نے کہا ہے کہ گلشن کالونی میں عوامی رابطہ آفس قائم کیا جارہا ہے جس کا افتتاح پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ یوسی 1گلشن کالونی میں عوامی رابطہ آفس کا قیام لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے قائم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے قائد چوہدری پرویز الٰہی نے ہمیں یوسی 1گلشن کالونی میںبلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں جو ٹاسک دیا تھا انشاء اللہ تعالی اسے ہم پورا کرینگے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات جب بھی ہونگے ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ہمیں تمام برادریوں نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے انشاء اللہ تعالی ہم بھر پور طاقت سے الیکشن لڑینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111کے سابق امیدوار اور تحصیل کو آرڈی نیٹر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ نوابزادہ مظہر علی خاں اور نوابزادہ مظفر علی خاں ، نوابزادہ غضنفر گل کے کزن اور طاہر الملک کے والد نوابزادہ رئوف الملک نیک دل انسان تھے انکی وفات پر ہم نوابزادگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے نوابزادہ رئوف الملک کی نماز جنازہ میں شرکت کی اورنوابزادگان سے اظہار افسوس بھی کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)ممتاز بزنس مین الطاف حسین جعفری، جواد حسین جعفری نے پیر سید حامد علی شاہ گجراتی کی اہلیہ اورصاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی کی چچی کی وفات پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم مرحومہ کی وفات پر اہل خاندان کے غم میںم برابر کے شریک ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی )گجرات کے ممتاز بزنس مین سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی محمد الیاس آف جی ایف سی فین، صدر انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میاں محمد اعجاز نے نوابزادہ طاہر المک کے والد ، نوابزادہ رئوف الملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور نوابزادہ غضنفر گل، نوابزادہ مظہر علی خان سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مرحوم کی وفات پر ہم غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) انجمن تاجران کڑا بازار کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صدر انجمن تاجران کڑا بازار مرزا الیا س جرال نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، خادم حسین سلیمی ، شیخ سلیم ، ڈاکٹر تجمل حسین عادل ، عتیق الرشید بٹ ، عبداللہ بٹ و دیگر تھے ، دعوت اسلامی کے ثناء خوان نے ہدیہ نعت پیش کیا ، اس موقع پر منتظمین میں انجمن تاجران کڑا بازار کے عہدیداران گل خان ، چیئرمین امیر خان ، مرزا امجد بیگ ، چوہدری کامران ، دائود شاہ ، حاجی عثمان خان ، خالد خان ، ارزم خان ، عدیل الیاس جرال ، افضل عزیز ، سکندر شاہین ، حسن ڈار ، محمد عثمان ، عمر ذیشان ڈار ، چوہدری ظفر ریحانیہ ، قاسم خان و دیگر شامل تھے ، اس موقع پر تاجر برادری کی کثیر تعداد موجود تھی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ، لنگر تقسیم کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی )معروف قانون دان سابق صدر گجرات بار چوہدری محمد اصغر پسوال ایڈووکیٹ نے گجرات پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں سبحان ریسٹورنٹ پر پرتکلف عشائیہ دیا اس موقع پر تحصیلدار لالہ محمد افضل بھی موجود تھے جنہوں نے پریس کلب کے عہدیداران کا استقبال بھی کیا صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ، سابق صدر و سنیئر صحافی محمد طفیل میر، سابق صدر محمد یونس ساقی، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود سابق سنیئر نائب صدر سید عرفان جعفری، نائب صدر ظہیر مرزا ، سابق جنرل سیکرٹری عبدالستار مرزا ، فنانس سیکرٹری سجاد حیدر ناز ، سیکرٹری لائبریری جاوید اختر بٹ، جائنٹ سیکرٹری نوازش علی نوازش، سیکرٹری سپورٹس مرزا محمد یونس، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، سیکرٹری تقریبات عاصم رضا سید اور ارشد علی بھی موجود تھے چوہدری اصغر پسوال نے گجرات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے ممبران نے بہترین عہدیداران کا انتخاب کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی )مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ، سنیئر نائب صدر شیخ محمد سلیم، جنرل سیکرٹری خادم حسین سلیمی، نائب صدر محمد خالد بٹ، چیئر مین ڈاکٹر تجمل حسین ، شعیب بٹ، خادم حسین سلیمی، نائب صدر محمد خالد بٹ ، شعیب بٹ، ڈاکٹر محمد ارشد، محمد اصغر خلجی، مہر محمد اسلم عرف مٹھو، شفیق الرحمن بٹ، ملک ارشد محمود، بلال اجمل شیرانی، منیر احمد بٹ، مہر عابد حسین، افتخار احمد مہسی، ملک شفیق احمد، شیخ محمد منشائ، ذوالفقار احمد، یاسر محمود بٹ، مہر ظفر محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی پورے جوش اور جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا خان بہادر پلاہ ، سیٹھ علی اصغر ، سیٹھ عابد اور سیٹھ جاوید اقبال مرحوم کے مقام پر تمام آنے جلوسوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے مرکزی انجمن تاجران کے تمام دوست موجود ہونگے سیٹھ علی اصغر ، سیٹھ عابد کی طرف سے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے 12بجے ختم شریف ہو گا اس کے علاوہ تمام بازاروں کو خوبصورت طریقہ سے سجا دیا گیا ہے اس کے علاوہ مسلم بازار، چوک پاکستان، سرکلر روڈ پر ڈھکی چوک، پر پرانا لاری اڈا ، پرنس چوک میں خصوصی لنگر کا انتقال کیا جائے گا تمام تاجر بھائیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے بازاروں میں تمام جلوسوں کا پرتپاک استقبال کریں اور اپنا اپنا فرض ادا کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات میں عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے پر وقار محفل میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی، میڈیکل افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نعت خواں حضرات نے حضور سرور کونین کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ شرکاء دورد و سلام کا ورد کر تے رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا کہ سرکار دو عالم ۖ کی آمد سے کفر و شرک کے اندھیرے چھٹ گئے اور سینکڑوں بتوں کے پجاری خدائے واحد کے پر ستار بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ۖ تمام عالمین کے لئے ہادی اور رحمت ہیں ، آپ حسن اخلاق کا عظیم پیکرہیں۔ محفل میلاد کے اختتام پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر اور انکی ٹیم نے گرانفروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران دو کھاد ڈیلرز، ایک آٹا فروش اور دو نان فروشوں کو بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی کی ہدایت پر جاری مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اقبال مظہر کی زیر قیادت ڈی ڈی او زراعت کھاریاں اور نائب تحصیلدار پر مشتمل ٹیم نے غلہ منڈی لالہ موسیٰ میں کھاد ڈیلرز محمد اسلم اور مہندی خان کو یوریا کھار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت میں فروخت کرنے پر فی کس پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ اسی طرح مہنگا آٹا بیچنے پر ڈنگہ میں ملک جاوید کو ایک ہزار روپے اور مہنگے نان بیچنے پر اعجاز اور یاسر کو دو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر نے واضع کیا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف ایکشن بلا تفریق جاری رہے گا اور کسی کو شہریوں سے زائد نرخ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات( جی پی آئی)بھوکا شیر بجلی، گیس ، آلو ، ٹماٹر کے ساتھ دو دفعہ الیکشن فیس بھی کھا گیا۔ دو بار عوام کو الیکشن کے نام پر بے وقوف بنایا گیا اور فیس اکٹھی کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کو عدالتوں میں ایک ماہ تک کھجل و خوار کرایا گیا ۔ پتہ نہیں حکومت عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے۔ اگر الیکشن کے لیے حکومت تیار نہیں تھی تو فیصلہ پہلے بھی دیا جا سکتا تھا۔ لیکن دونوں بار فیس جمع کرنے کے بعد اور عدالتوں میں کھجل و خوار کر کے ایسا کہا گیا۔ اگر زمینی حقائق کو مد نظر رکھیں تو موجودہ حکومت بلدیاتی کروا کے شکست نہیں کھانا چاہتی کیونکہ وہ اپنی زیرو کارکردگی سے واقف ہے۔ بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور شہباز شریف کا وعدہ۔ میرا خیال ہے شہباز شریف صاحب کو اپنا نام تبدیل کر لینا چاہیے۔ کیونکہ ان کا وعدہ تھا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو نام تبدیل کر لوں گا۔ میاں صاحب خود ہی اپنا نیا نام بتا دیں اور مینار پاکستان کیمپ لگانے کی تیاری کریں۔ جعلی ایم پی اے شمولیت بھی جعلی کر رہا ہے۔ یو سی 9 مرزا مبشر نامی پہلے ہی مانڈہ پینل میں وائس چیئر مین ہے لیکن شمولیت کی خبر ایک ماہ بعد حاجی صاحب نمبر ٹانک رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ۖ پوری امت مسلمہ کے لئے مبارک ترین دن ہے اس اہم موقع پر جلوسوںکی سکیورٹی اور روٹس کی صفائی کے لئے انتظامیہ اور پولیس نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز عابد حسین بھٹی، وقار حسین، ماریہ طارق، صاحبزادہ سعید احمد شاہ، سید الطاف الرحمان، چوہدری منظور حسین وڑائچ، صدر انجمن تاجراں جاوید احمد بٹ، جنرل خادم حسین سلیمی ،پر وفیسر سرفراز جعفری، علامہ مختار حسین، میر الطاف عباس، خادم علی خادم، منور حسین کھوکھر، شہزاد احمد، سید اظہر علی اور دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے ٹی ایم ایز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ جلوسوں کے روٹس کی صفائی ، لائٹنگ اور پیچ ورک کے کام بلا تاخیر مکمل کریں اور تمام اسسٹنٹ کمشنر ز جلوسوں کی مکمل نگرانی کریںاور انکے اختتام تک انکے ساتھ رہیںجبکہ امن کمیٹی کے ارکان بھی انکی معاونت کریں۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ عید میلا د النبیۖ کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کی ذمہ داری پو ری کرنے کے لئے پولیس پوری طرح الرٹ ہے اور پولیس لائن میں ریزو دستوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایس ڈی پی او کے دو ریزو اضافی نفری فراہم کر دی گئی ہے اس کے علاوہ جلوسوں کے راستوں پر چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ایلیٹ فورس کے دستے اور سفید پارچہ جات میں بھی پولیس اہلکار گشت کریں گے۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی ممکن نہیں جس کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔ صاحبزادہ سعید احمد شاہ، سید الطاف الرحمان، چوہدری منظور حسین وڑائچ، علامہ مختار حسین ، جاوید بٹ، خادم حسین سلیمی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر امن و امان برقراررکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات کے کو آرڈی نیٹر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ سرکار کریم کا میلاد کائنات کو آباد کر گیا ، نبی کریم کے میلاد کی محافل کا انعقاد دکھوں سے آزاد ہونے کی نوید ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا تباہی کے دھانے پر تھی کہ محسن انسانیت نے کائنات میں تشریف لا کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا صدیوں سے ایک دوسرے کے مد مقابل ایک دوسرے سے بغل گیر ہو گئے زمین سے لیکر آسمانوں تک محبتو ں کا نور پھیل گیا انہوں نے کہا کہ اس سے بڑ امعجزہ اور کیا ہو گا کہ مشرک بھی آپ کو صادق اور امین جانتے انہوں نے کا کہ ہر جسم کے افعال ذہنی اور قلبی جذبات و احساسات کیلئے ہمیں رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں آپ کی سیرت طیبہ میں ہمہ وقت میسر ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) سپین کی ممتاز ماہر قانون سلویا تومس نے نیک آباد آکر پیر محمد عثمان افضل قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔ اس موقع پر نومسلمہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رسول اسلام کی آمد دنیا کیلئے مبارک ثابت ہوئی، ان کی سیرت بہت اعلیٰ اور شریعت نہایت جامع ہے جو ہر مرحلے پر انسانیت کی مکمل رہنمائی کرتی ہے۔ سلویا تومس نے کہا کہ اسلام کو غور وفکر کے بعد اور راہ نجات سمجھ لینے کے بعد قبول کیا ہے۔ اسلام کا تصور نماز، عورت کا احترام، شراب کی ممانعت، فیملی کے حقوق بہت پسند آئے ہیں۔ قرآن مجید کا ترجمہ غیرمسلموں تک پہنچانے کا جذبہ ہے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد جس قدر سکون و راحت محسوس کی ہے وہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے، اب پردے میں رہنا پسند کروں گی کیونکہ اس میں ہی عورت کا تحفظ ہے۔ آخر میں مفتی اسلام اور پیر صاحب آف نیک آباد پیر محمد عثمان افضل قادری نے نومسلمہ کیلئے خصوصی دعائے خیر کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات( جی پی آئی)نثار تیری چہل پہل پہ ہزاروں عیدیں ربیع الاول،سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی خوشیاں منارہے ہیں،ملک بھر کی طر ح گجرات میںعید میلاد النبیۖ ا ج دینی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جائے گی،صبح کاآغاز مساجد وگھروں پر دورد اسلام کی محافل سے شروع ہوگا،اس موقع پر گجرات بھر کو فرزندان اسلام نے خوبصو ر ت لا ئٹنگ اور جھنڈ یاں سے سجایا ہے،سرکاری وغیر سرکاری اداروں اور گھروں کو چر اغاں کیا گیا اور سبز جھنڈے لہرائے گئے ہیں،گجرات شہر میںعید میلا دالنبیۖ کامرکزی جلوس مرکز اہل سنت جامع شاہ ولائیت جناح روڈ سے بعداز نمازظہر ممتاز عالم دین ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی کی قیادت میں نکالا جائے گاجو کہ جامعہ شاہ ولائت سے شروع ہو گا،جلوس پرنس چوک،کابلی گیٹ،میلاد چوک،شاہ فیصل گیٹ،چوک نواب صاحب،اور سرکلرر روڈ سے ہوتا ہو ا چوک پاکستان میں اختتام پزیرہوگا،اس سلسلہ میںٹی ایم اے نے صفائی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیںجلوس کاٹی ایم اے آفس کے باہر ایڈ منسٹر فاروق الر شید ،ٹی ایم او چو ہدری خر م تر ہنگی اور دیگرانتظا میہ مرکزی جلوس کا استقبال کر یں گئے،جبکہ تبلیغ اسلامی گجرات کے زیراہتمام فوارہ چوک سے دن ایک 12بجے جلوس نکالا جائے گا جو کہ سابق راستو ں تمبل چو ک،مسلم بازار،چو ک پا کستا ن سے ہو تا ہواجا مع مسجد شہنشاہ ولائیت کے مرکزی جلوس میں شامل ہو گا،دعوت اسلامی کے زیراہتمام مرکزی جلوس بعداز دن2بجے میلاد چوک سے دعوت اسلامی کے مبلغ قائدین کی قیادت میںدرودواسلام پڑھتے ہوئے جلوس فیصل گیٹ،چوک نواب صاحب ،مسلم بازاراور چوک پاکستان سے ہو تا ہوا شاہ جا نگیر روڈ سے ہو کر مرکز فیضان مدینہ میں اختتام پزیر ہوگا،جشن عید میلا د النبی ۖکا دوسرابڑا جلوس نیک آباد مراڑیاں بائی پاس سے عالمی تنظیم اہل سنت کے امیر صاحبزادہ پیر افضل قادری کی قیادت میں نکالا جائے گا،جو کہ مراڑیاں شریف سے ہوکر شاہین چوک،سرگودھا روڈ سے ہو تا ہوا سٹاف گلہ محمدی سویٹ کے آگئے حا جی اختر حسین(مرحوم)کے صا حبز ادگان حافظ وقاص اخترو دیگر جلوس کا استقبال کر یں گئے،بعد از جلوس جی ٹی ایس چوک میں اختتا م پزیر ہوگا،جہاںصاحبزادہ پیر افضل قادری سمیت دیگر علماء کرام خطاب فر مائے گئے،عید میلا د النبی ۖکے موقع ضلع بھر میں سیکو رٹی کے فو ل پر وف انتظا ما ت کیے گئے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)ینگ میلا د کمیٹی کے زیر اہتما م گز شتہ روز 26ویں سا لا نہ عظیم الشا ن محفل سما ع خواجگا ن روڈ پر منعقد ہو ئی،محفل سما ع میں ینگ میلا د کمیٹی کی انتظا میہ کی جا نب سے روڈ پر لا ئٹنگ اور خو بصور ت ڈیکو یشن کا انتظا م کیا گیا ،عا لمی شہر ت یا فتہ قو ال شیر علی و مہر علی ہمنوا نے محفل سما ع میں کلام پیش کر کے محفل میں سما ع با ند ھ دیا ،محفل سما ع میں ممتاز کا روبار ی و سماجی راحیل عظمت بٹ نے بطور مہما ن خصو صی شر کت کی،محفل سما ع میں صدر ینگ میلاد کمیٹی سیٹھ نو ید کپو ر کی قیا د ت میں تما م ممبر ان نے انتظا ما ت کی نگر انی کی،محفل سما ع کے موقع پر حاجی ناصر صراف،آغا محمود الحسن،و حید سیٹھی،مبشر سیٹھی،عا دل خلیجی،فیصل ڈار، محمد مبین ،علی بٹ،بلا ل خلیجی،جما ل احمد ،محمد عمر شر یف قا در ی ،ملک فر خ،زر ک سیٹھی،قا ر ی تنو یر احمد و دیگر اہم شخصیا ت نے خصو صی شر کت کی ،ینگ میلا د کمیٹی کے زیر اہتما م آج جشن عید میلا د النبی ۖ کے موقع پر خو بصور ت چر اغاں اور لنگر کا خصو صی انتظا م کیا جا ئے گا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر اور انکی ٹیم نے گرانفروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران دو کھاد ڈیلرز، ایک آٹا فروش اور دو نان فروشوں کو بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی کی ہدایت پر جاری مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اقبال مظہر کی زیر قیادت ڈی ڈی او زراعت کھاریاں اور نائب تحصیلدار پر مشتمل ٹیم نے غلہ منڈی لالہ موسیٰ میں کھاد ڈیلرز محمد اسلم اور مہندی خان کو یوریا کھار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت میں فروخت کرنے پر فی کس پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ اسی طرح مہنگا آٹا بیچنے پر ڈنگہ میں ملک جاوید کو ایک ہزار روپے اور مہنگے نان بیچنے پر اعجاز اور یاسر کو دو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر نے واضع کیا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف ایکشن بلا تفریق جاری رہے گا اور کسی کو شہریوں سے زائد نرخ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی) ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ۖ پوری امت مسلمہ کے لئے مبارک ترین دن ہے اس اہم موقع پر جلوسوںکی سکیورٹی اور روٹس کی صفائی کے لئے انتظامیہ اور پولیس نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز عابد حسین بھٹی، وقار حسین، ماریہ طارق، صاحبزادہ سعید احمد شاہ، سید الطاف الرحمان، چوہدری منظور حسین وڑائچ، صدر انجمن تاجراں جاوید احمد بٹ، جنرل خادم حسین سلیمی ،پر وفیسر سرفراز جعفری، علامہ مختار حسین، میر الطاف عباس، خادم علی خادم، منور حسین کھوکھر، شہزاد احمد، سید اظہر علی اور دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے ٹی ایم ایز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ جلوسوں کے روٹس کی صفائی ، لائٹنگ اور پیچ ورک کے کام بلا تاخیر مکمل کریں اور تمام اسسٹنٹ کمشنر ز جلوسوں کی مکمل نگرانی کریںاور انکے اختتام تک انکے ساتھ رہیںجبکہ امن کمیٹی کے ارکان بھی انکی معاونت کریں۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ عید میلا د النبیۖ کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کی ذمہ داری پو ری کرنے کے لئے پولیس پوری طرح الرٹ ہے اور پولیس لائن میں ریزو دستوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایس ڈی پی او کے دو ریزو اضافی نفری فراہم کر دی گئی ہے اس کے علاوہ جلوسوں کے راستوں پر چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ایلیٹ فورس کے دستے اور سفید پارچہ جات میں بھی پولیس اہلکار گشت کریں گے۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی ممکن نہیں جس کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔ صاحبزادہ سعید احمد شاہ، سید الطاف الرحمان، چوہدری منظور حسین وڑائچ، علامہ مختار حسین ، جاوید بٹ، خادم حسین سلیمی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر امن و امان برقراررکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت، امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری نصر اقبال آف رنگڑہ کے بھائی چوہدری شہباز احمد آف رنگڑہ کے انتقال پر چوہدری شافع حسین، سابق ایم پی ا ے چوہدری خالد اصغر گھرال، چوہدری اخلاق رنیاں، وکی گجر، افتحار کولیاں، چوہدری قمر آف گجرات، چوہدری زمان وڑائچ، چوہدری اصغر بہوچھ، مہر مشرف، چوہدری فضل حسین، چوہدری مستنصر پیر و شاہ، فیصل ڈوئیاں، مٹھو ڈوئیاں، مستنصر ڈوئیاں، ظفر بہوچھ، ظریف بٹ، اور جلا لپور صوبتاں کی ممتاز شخصیات نے گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان شخصیات نے چوہدری نصر اقبال آف رنگڑہ اور انکے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی)سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات میں عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے پر وقار محفل میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی، میڈیکل افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نعت خواں حضرات نے حضور سرور کونین کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ شرکاء دورد و سلام کا ورد کر تے رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا کہ سرکار دو عالم ۖ کی آمد سے کفر و شرک کے اندھیرے چھٹ گئے اور سینکڑوں بتوں کے پجاری خدائے واحد کے پر ستار بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ۖ تمام عالمین کے لئے ہادی اور رحمت ہیں ، آپ حسن اخلاق کا عظیم پیکرہیں۔ محفل میلاد کے اختتام پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری الیاس نے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی مشاورت کے بعد ضلع گجرات کی 71یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے اس موقع پر چوہدری الیاس نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں اس میں میرٹ کو مد نظر رکھا گیا ہے اورجن امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں وہ اچھی اور صاف سیاسی شہرت رکھتے ہیں انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیابی حاصل کرینگے چوہدری الیاس نے مزید کہاکہ شہر گجرات کی چند یونین کونسلوں میں ٹکٹیں تقسیم کا مسئلہ تھا مگر وہ بھی پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں کی مشاورت سے حل کرلیا گیا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں انتشار پسند وں کی کوئی جگہ نہیں ہے پارٹی کی مضبوطی کیلئے سب مل جل کر کام کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر اور انکی ٹیم نے گرانفروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران دو کھاد ڈیلرز، ایک آٹا فروش اور دو نان فروشوں کو بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی کی ہدایت پر جاری مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اقبال مظہر کی زیر قیادت ڈی ڈی او زراعت کھاریاں اور نائب تحصیلدار پر مشتمل ٹیم نے غلہ منڈی لالہ موسیٰ میں کھاد ڈیلرز محمد اسلم اور مہندی خان کو یوریا کھار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت میں فروخت کرنے پر فی کس پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ اسی طرح مہنگا آٹا بیچنے پر ڈنگہ میں ملک جاوید کو ایک ہزار روپے اور مہنگے نان بیچنے پر اعجاز اور یاسر کو دو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر نے واضع کیا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف ایکشن بلا تفریق جاری رہے گا اور کسی کو شہریوں سے زائد نرخ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنماء چوہدری اجمل علی خاور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں مختلف حیلے بہانے کررہی ہے اور الیکشن میں حصہ لینے والے لاکھوں افراد کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر ذلیل و خوار کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو سات ماہ میں اپنی کارکردگی کامکمل طور پرپتہ چل چکا ہے اسلئے حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے کی طرف نہیں آرہی اور نہ ہی امیدواروں کو کوئی واضح لائن دی جارہی ہے چوہدر ی اجمل علی خاور نے کہاکہ جب بھی بلدیاتی الیکشن ہونگے پی ٹی آئی بھر پور طریقے سے کامیابی حاصل کریگی انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کااعلان کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد ارشد ضلعی صدر شفیق الرحمن بٹ اور سٹی صدر سید جلال خان عید میلاد النبی ۖ مسلمانوں کا عظیم تہوار ہے ہم جشن عید میلادالنبی ۖکے موقع پر تمام مسلمانو ں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ہمیں آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا اسی میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ ربیع الاول میں عاشقان رسو ل ۖاپنے گھروں ‘مساجد’بازاروں اورمحلوں کو سجاکر نبی پاک کیساتھ محبت عشق اور اپنی غلامی کا ثبوت دیتے ہیں آپ کی آمد سے کفر کے بادل چھٹ گئے اور جہالت کی تاریکیاں اجالوںمیں بدل گئیں نبی کریمۖ کی ولادت با سعادت کے دن کودنیا بھر کے مسلمان شاندار طریقے سے مناتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی ) گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور 15جنوری 2014بروز بدھ یونیورسٹی آف گجرات کے تیسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ گورنر پنجاب یونیورسٹی آف گجرات آمد کے بعد طلبا کے تخلیقی فن پاروں کی نمائش کا معائنہ کریںگے۔ وہ یونیورسٹی کے ایس بلا ک کا افتتاح کریںگے جس کے بعد انکا یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبران اور سنیئر سٹاف سے تعارف کرایا جائے گا۔ بعد ازاں کانووکیشن کا آغاز ہوگا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین خطبہ استقبالیہ پیش کریںگے اور گورنر طلبہ کوڈگریاں اور گولڈ میڈل دیں گے۔ کانووکیشن کے اختتام پر مہمان خصوصی کا خطاب ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی) گزشتہ رات محلہ مسلم آباد میں واقع راجپوت ووڈ ورکس نزد یونین کونسل53میں سے چور تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مشینری لے اُڑے راجپوت ووڈ ورکس کے مالک حاجی طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چار بار ہوگئے ہیں کہ میری مسلسل چوری ہورہی ہے ابھی تک میری چوریوں کا سراغ نہ ملا اس بار میری چوری میں میری تھری فیس موٹر، ڈرل مشین، روٹر ،آری اور کابلے جو کہ ایک کی قیمت5000روپے ہیں وہ بھی چوری ہوئے ہیں میری پولیس سے درخواست ہے کہ میری چوری کے ملزم جلد از جلد گرفتار کئے جائے اور میری چوری برآمد کروائی جائے تاکہ میں دوبارہ اپنے کاروبار کا پہیہ چلا سکوں اور اپنے بیوی بچوں کی روزی کماسکوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی ) شہنشاہ ولایت پیر سید حامد علی شاہ کی زوجہ محترمہ اور صاحبزادہ ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید شاہد حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید رضی العباس شہنشاہ کی والدہ محترمہ جوگزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اور فاتحہ خوانی کے لیے ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ حیدر مہدی ، سابق ایم پی اے نوابزادہ مظفر علی خان کے صاحبزادہ نوابزادہ مدثر علی خان ، حاجی چوہدری امجدعلی آف ماجرہ ، چوہدری قاسم علی پیارانے انکی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ مرحومہ نیک سیرت خاتون تھیں ، اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ (آمین )۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی ) ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان ، سابق چیئرمین ضلعی کونسل نوابزادہ مظفر علی خان ، سابق ایم این اے نوابزادہ غضنفر علی گل کے چچا زاد بھائی اور ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی کے خالو ، سابق اپوزیشن لیڈر ضلعی اسمبلی گجرات نوابزادہ طاہر الملک کے والد محترم نوابزادہ رئوف الملک جو کہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے پنجاب کی اہم ممتاز سیاسی وسماجی ،کاروباری ،مذہبی ، ممبران قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی کے سرکردہ راہنمائوں نے کوٹھی نواب صاحب آکر نوابزادگان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی فاتحہ خوانی کرنے والوں میں ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی ، لاہور سے ایم این اے ،چوہدری تنویر اشرف ، میاں عمران مسعود ، میاں ہارون مسعود ،چوہدری رضا علی وڑائچ آف کوٹ متہ،مرزا امتیاز آف میٹرو موٹر سائیکل والے،ایکسین این چوہدری مغظم علی فضل ، ایس ڈی او مشاق احمد بھٹی ،چوہدری افتخار گولڈن ، اے سی گجرات وقار حسین ،چوہدری قمر زمان کائرہ ، چوہدری عارف محمود کٹھانہ ، چوہدری غلام رسول آف کھیرانوالہ ، چوہدری ممتاز سندھو ، چوہدری اشرف ریحاینہ ، چوہدری الیاس بلوچ ،ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید شاہد حسین شاہ ، چوہدری محمد اعظم ،صاحبزادہ پیر سید رضی العباس،پیر رضوان الحق رضوانی آف اعوان شریف ، چوہدری نجیب اشرف چیمہ ، چوہدری تنویر گندرا ، حاجی امجد علی ماجرہ ، چوہدری غلام سرور آف خونی چک ، چوہدری عتیق الزمان ڈوگہ ، محمد اشرف ککرالی ، چوہدری ہمایوں ظفر ،ماسٹر محمد الیاس ، چوہدری عرفان بشیر، ماسٹر خالد منور ، چوہدری اعجاز پیارا ،محمد ایوب ممبر ، چوہدری محمد عارف ، چوہدری امجد، چوہدری بلال زیب ، سید شاہد شاہ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری انصر محمود ، مبارک احمد ایڈووکیٹ ،چوہدری مسعود اختر ایڈووکیٹ ، عطاء الرحمن قادری ایڈووکیٹ ، خرم صادق ایڈووکیٹ ، چوہدری بشیر ایڈووکیٹ ، سابق ناظم صفدر ممتاز سندھو ، ای ڈی او محمد کاشف طاہر ، اسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن چوہدری محمد فاروق ، آغا عبداللہ ،چوہدری گل نواز جٹ رندھاوا سائیں اللہ ہو ، چوہدری مسنتصر اقبال ،چوہدری محمد نواز ، انکل مشتاق ، چوہدری محمد اکرم، ہارون رشید بٹ ،ارشد سلطان ، سید اظہر حسین بخاری ، مہر محمد اصغر مکیانہ ، چوہدری احسن اصغر مکیانہ ، حاجی خان محمد چوہدری ، ملک شہباز ، عمر شہباز ، حنیف بٹ ، انسپکٹر ملک مظہر حسین آف ماڑی کھوکھراں ، ملک عبدالرحمن ، ارشد حسین بھٹی،چوہدری خرم مختار ، چوہدری نصر اللہ خان ، افتخار بٹ ، چوہدری عمران ایڈووکیٹ بامتہ ، چوہدری جاوید مہر ، چوہدری شان ظفر ، چوہدری افضال اکبر چیچی ، کاشف محمود فتح پور ، چوہدری غلام رسول کیرانوالہ ، چوہدری ندیم ریحان ، امجد احمد یسینٰ بینکار ، سید امتیاز احمد ، چوہدری عارف ڈوگہ ، چوہدری محمد عارف ، چوہدری صابر حسین صراف ، چوہدری مشتاق احمد ، صدیق فاروق کرنل ، چوہدری دیوان مشتاق ، منیر شاہ آف فتح پور ، مختار پرنسپل ، چوہدری اسجد محمود آف پیر وشاہ ،چوہدری محمد شوکت ،چوہدری شیراز اقبال نے کوٹھی نواب صاحب جا کر نوابزادہ رئوف الملک کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور نوابزادگان سے اظہار تعزیت کیا ۔