پشاور: ناکے کے قریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق

killing

killing

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاون میں ناکے کے قریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا اور ایک زخمی ہو گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مزید دو بم برآمد کر لئے گئے۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق ریگی ماڈل ٹاون میں پولیس ناکے کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایک اہلکار دم توڑ گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور ناکے کے قریب پانچ پانچ کلو گرام کے مزید 2 بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے۔