نوشہرہ: چار نوجوانوں کی لاشیں ملی، تشدد کے بعد قتل کیا گیا

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق اس علاقے سے نہیں انہیں کسی اور جگہ قتل کرنے کے بعد لاشیں یہاں پھینکی گئیں کیونکہ جس جگہ لاشیں پڑی تھیں وہاں خون بہت کم تھا۔

انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد سروں پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مقتولین کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔

نوشہرہ اسپتال میں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حلیے سے چاروں غیر ملکی لگتے ہیں اور وہ افغان ہو سکتے ہیں تاہم پولیس اس بارے میں خاموش ہے۔

اس سے پہلے بھی نوشہرہ کے گردونواح میں نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں مل چکی ہیں۔