پاک فوج کی ساکھ کو سب سے زیادہ پرویز مشرف نے نقصان پہنچایا: سعد رفیق

Saad Rafiq

Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ مشرف کے معاملے میں حکومت کسی معاملہ فہمی کو ترجیح نہیں دے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب وزرائے اعظم عدالتوں کا سامنا کر سکتے ہیں تو پھر سابق آرمی چیف اِس سے کیوں گھبرا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی ساکھ کو سب سے زیادہ پرویز مشرف نے نقصان پہنچایا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کو سیکولر بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔