ورلڈ چیمپئن جمیکن سٹار ایتھلیٹ کا ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آگیا

Asafa Powell

Asafa Powell

کنگسٹن (جیوڈیسک) ایک سو میٹر ریس کے سابق عالمی چیمپئن آصفا پاول کو ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر جمیکن اینٹی ڈوپند کمیشن نے کنگسٹن میں طلب کر لیا۔

آصفا پاول کا ڈوپ ٹیسٹ گزشتہ سال جون میں نیشنل ایتھلیٹس کے ٹرائلز کے دوران لیا گیا تھا جس میں چار ایتھلیٹس اور بھی شامل تھے۔

ٹیسٹ رپورٹ میں جمیکن ایتھلیٹس کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ آصفا پاول کے علاوہ ایتھلیٹ (Simpson) نے بھی ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر تصدیق کی لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ادویات انہیں ٹرینر کی جانب سے بطور سپلیمنٹ دیں گئیں تھیں۔