عسکری ادارہ امراض قلب میں پرویز مشرف کے فلور پر آتشزدگی

Military Institute Heart Disease

Military Institute Heart Disease

اسلام آباد (جیوڈیسک) عسکری ادارہ امراض قلب کے چوتھے فلور پر آگ لگ گئی، آرمی کے جوانوں نے آگ پر قابو پا لیا، سابق صدر پرویز مشرف بھی اسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آگ ہسپتال کے چوتھے فلور پرایک کمرے میں لگی، آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

عسکری ادارہ امراض قلب کے چوتھے فلور پر لگنے والی آگ معمولی نوعیت کی تھی۔

عسکری ادارہ امراض قلب میں زیر علاج سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سکیورٹی پر تعینات آرمی کے جوانوں نے آگ پر قابو پا لیا۔