پرویزمشرف کا کل عدالت میں پیش ہونا مشکل ہے، قصوری

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا کل عدالت میں پیش ہونا مشکل ہے، سب جانتے ہیں پرویز مشرف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے پرویز مشرف کو مکمل طورپر صحت یاب قرار نہیں دیا، پرویز مشرف ذہنی دباوٴ برداشت نہیں کر سکتے، امید ہے شام تک ڈاکٹرز پرویز مشرف کے بارے میں آگاہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ مشرف کی پیشی سے استثنا کی زبانی درخواست کی جائے گی۔ احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ سابق صدرپرویز مشرف کو سیکیورٹی خدشات ہیں