اسلام آباد ہائیکورٹ کا افتخار محمد چودھری کو آج ہی بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو آج ہی بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق چیف جسٹس کی سیکیورٹی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی اسلام آباد فوری گاڑی فراہم کرنے کے انتظامات کریں، عدالت کے سامنے افسر شاہی کا طریقہ اختیار نہ کریں، سابق چیف جسٹس کو آج ہی سکیورٹی فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست شیخ احسن الدین نے دائر کی تھی۔

گزشتہ سماعت میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ افتخار محمد چودھری کی سکیورٹی کے لیے صرف چار اہلکار تعینات ہیں جس پر عدالت نے چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔