پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کا سید اقبال شاہ، عقیل خان، فاروق اور سفر سومرو سے اظہار تعزیت

کراچی: اکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے صدر مرزا مقبول احمد جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،جاوید شیخ ،حمید انصاری ،عون جعفری ،پیپلز کلچرل ونگ ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر راحت فضل چوہدری ایڈوکیٹ ،سٹی ایریا 120کے صدر اصغر آرائیں ،جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات غازی اُبڑو ،سلیم الدین انصاری ، سید امجد علی شاہ ،شعبہ خواتین شاہ فیصل کالونی کے صدر نسرین اختر جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری ،سنیئر نائب صدر مہرالنساء قریشی ،سیکریٹری اطلاعات افشین شاہ اور دیگر نے سٹی ایریا PS-120کے سابق سنیئر نائب صدر سید اقبال شاہ کی ہمشیرہ ،سٹی ایریا PS-119کے سیکریٹری اطلاعات عقیل خان کے بھتیجے PS-120کے رہنماء فاروق کی والدہ اور پیپلز کلچرل ونگ کے سنیئر رہنماء سفر سومرو کی بھتیجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔