ہالی وڈ کی نئی رومینٹک ڈرامہ فلم ’ اینڈلیس لَو‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

Andlace Love

Andlace Love

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی رومینٹک ڈرامہ فلم “اینڈلیس لَو”کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ شانا فیسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم” اینڈ لیس لَو “کی کہانی ایسے غریب نوجوان کی ہے جو امیر گھرانے کی لڑکی کو دِل دے بیٹھتا ہے۔

پھر ظالم سماج دیوار بن کر دونوں کے درمیان آجاتا ہے۔ یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں گبریلا وائلڈ، الیکس پیٹیفر، رابرٹ پیٹرک اور گروس گرین ووڈ نے مرکزی کردار نبھا ئے ہیں۔فلم 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔