خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) امن لشکر کے مرکز کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 رضاکار جاں بحق ہو گئے۔
خیبر ایجنسی کے علاقے ذخہ خیل بازار میں امن لشکر کے مرکز کے باہر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے ایک دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں امن لشکر کے 2 رضاکار جاں بحق ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔