اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کی ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کر دیں، تقرریوں اور تبادلوں پر سے بھی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی ووٹرز لسٹیں منجمد کر دی گئیں تھیں۔
تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگادی گئی تھی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کی منسوخی کے بعد اب یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے، اب ووٹرز لسٹوں میں نئے ووٹرز کا اندراج اور حلقہ کی تبدیلی بھی ہو سکی گی، جبکہ دونوں صوبوں میں سرکاری اہلکاروں کی تقرریاں اور تبادلے بھی کئے جاسکیں گے۔