ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، عرفان دولتانہ
Posted on January 15, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہا رکر رہے ہیں۔
غربت، بے روزگاری، انتہا پسندی کے خاتمے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاکستان دنیا کا خوش قسمت ملک ہے جس کی بڑی آبادی کا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہیں۔
نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں بااختیار بنا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com