صوبائی محتسب پنجاب کے دفاتر میں آج پنشنرز ڈے

Pensioner's

Pensioner’s

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی محتسب پنجاب کے تما م دفاتر میں آج پنشنرزڈے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی محتسب پنجاب جاوید محمود خود کریں گے۔

اس ضمن میں محتسب پنجاب کے ہیڈ آفس لاہور واقع 2 بینک روڈ میں صبح 10:00 بجے انچارج محتسب پنجاب پنشن سیل وزیر احمد قریشی لاہور میں کھلی کچہری لگا کر پنشنرز کی شکایات سنیں گے جبکہ ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا میں محتسب پنجاب کے علاقائی دفاتر میں انچارج ایڈوائزر پنشنرز کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے۔

ریٹائرڈ ملازمین کی کثیر تعداد پنشن، جی پی فنڈ، گروپ انشورنس اور بناولنٹ فنڈ سے متعلقہ معاملات کے حل کیلئے پنشنرز ڈے پر آئے گی جن کے معاملات موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔