ممبئی (جیوڈیسک) دبئی کے شاہی خاندان نے فلمسٹار وینا ملک اور ان کے شوہر کے اعزاز میں ظہرانہ اور عشائیہ دیا۔ مولانا طارق جمیل بھی ساتھ تھے۔
اداکارہ وینا ملک کو لگتا ہے شادی راس آگئی۔ دبئی میں دعوتوں کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آرہا۔ شاہی خاندان کے شیخ محمد بن حمدان کی جانب سے وینا ملک اور ان کے شوہر اسد کے اعزاز میں ظہرانہ اور عشائیہ دیا۔
شاہی دعوت کے دوران انہیں شکار بھی کرایا گیا۔ مولانا طارق جمیل بھی ساتھ تھے۔ اپنے کیریئر کے دوران اسکینڈلز اور تنازعات میں گھری رہنے والی وینا ملک کہتی ہیں کہ شادی کے بعد وہ زندگی کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔