چوہدری نثار کے ہاتھ میں دی جانیوالی تلوار نہیں چلے گی: خورشید شاہ

Khurshid Ahmed Shah

Khurshid Ahmed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار میں طالبان سے مزاکرات کی صلاحیت ہی نہیں ہے وہ کبھی سینیٹ میں لڑ پڑتے ہیں تو کبھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن سے لڑ پڑتے ہیں۔

وزیر داخلہ کی باتیں بچگانہ ہوتی ہیں انہیں پارلیمنٹ کو سنجیدہ لینا ہو گا۔ نوازشریف سے بھی کہتا ہوں جو تلوار چودھری نثار کے ہاتھ میں دی ہے وہ نہیں چلے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کو بھی کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں آ جائیں ہم انہیں کچھ نہیں کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے وزیر اعظم کے خط کا انتظار ہے۔ بلدیاتی الیکشن بھی مردم شماری کے بعد کرائے جائیں تو بہتر ہو گا۔ وزیر اعظم کے سوات میں فوجی چھاؤنی کے قیام کے اعلان پر کوئی تنقید نہیں کریں گے، قیام امن کیلئے ہر حکومتی اقدام کی حمایت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا تاہم وزیراعظم کے ہاتھ ضرور مضبوط کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک سویلین نے ہی سب کچھ بھگتا ہے آمروں نے سویلین کو پھانسیاں دیں ، کوڑے مارے اور جیل بھیجا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کمانڈو طبیعت ٹھیک ہونے پر خود ہی عدالت میں پیش ہوں گے۔