گوجرانوالہ (جیوڈیسک) وحدت کالونی کے رہائشی طالبعلم علی اکبر کا اپنے محلے دار سابق چیمپئن ویٹ لفٹنگ عثمان کے ساتھ موبائل فون کا تنازعہ آج شدت اختیار کر گیا جب دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔
ملزم عثمان نے فائرنگ کر کے علی اکبر کو قتل کر دیا اس دوران ملزم کی فائرنگ کی ذد میں آ کر مقتول کا والد امین بھی زخمی ہو گیا تاہم ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاون پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔