کرکٹ کو سیاست سے پاک رکھا جائے گا: ذکا اشرف

 Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

لاہور (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حثیت میں بحالی کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف فیصلے پر عدلیہ کے مشکور نظر آئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عدلیہ کا احترم کیا۔

عدلیہ نے جب منصب سے ہٹایا تو ایک منٹ میں چارج چھوڑ دیا تھا۔ ذکا اشرف نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلٰی کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رکھیں گے کرکٹ کو سیاست سے پاک رکھا جائے گا۔

بورڈ سے افراتفری ختم کریں گے اور نجم سیٹھی سمیت کسی سے جھگڑا نہیں ہو گا۔ ذکا اشرف نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا بحیثیت چئیرمین انتظامی کردار ہو گا، کرکٹ کے معاملات کرکٹ کمیٹی دیکھے گی۔