مشرف کی طلبی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ، غداری کیس کی سماعت جاری
Posted on January 16, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Pervez Musharraf
اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جاری ہے، جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکم عدولی پر خصوصی عدالت سابق صدر کی گرفتاری کے احکامات دے۔
انھوں نے کہا کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو اسٹریچر پر عدالت لایا گیا، خصوصی عدالت کو ملزم کے آنے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔
دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی طلبی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پرویز مشرف کے وکلا پینل کی جانب سے دائر کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com