ایبٹ آباد: سابق ناظم کے بیٹے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا

Abbottabad

Abbottabad

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) سابق ناظم دہمتور اورنگزیب خان کے چودہ سالہ بیٹے لقمان خان کو چھ روز قبل اغواء کر لیا گیا تھا، جس کے بعد ورثاء نے تھانہ نواں شہر میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا۔

چھ روز بعد کے آج دہمتور قبرستان کے قریب سے بچے کی نعش ملی جسے کلہاڑیوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ پولیس نے تھانہ نواں شہر میں مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔